آدمی کی 7 کروڑ روپے کی لاٹری نکل آئی، جیتتے ہی سب سے پہلا کام کیا کیا؟ جان کر آپ کو سمجھ نہیں آئے گی ہنسیں یا افسوس کریں
reason lottery divorce man chinese

 عام طور پر لوگ لاٹری جیت جائیں تو ان کی کوشش ہوتی ہے ملنے والی رقم کو گھر والوں کی بہتری پر خرچ کیا جائے تاہم ایک چینی شخص کا معاملہ بہت مختلف ہے۔

چین کے شہر چونچنگ سے تعلق رکھنے والے ’لیو‘ نامی شخص کی فروری میں قریباً 7.2 لاکھ ڈالر (قریباً 7 کروڑ 20 لاکھ پاکستانی روپے) کی لاٹری نکل آئی۔ موصوف کو اس کی خبر ملی تو پیسے لینے لاٹری سینٹر جانے کی بجائے سیدھا اپنے گھر پہنچااور بیوی کو طلاق کے کاغذات پیش کردئیے۔بیگم ہکی بکی رہ گئی کہ آخر ماجرا کیا ہے؟ ایک روز قبل تک دونوں کے تعلقات بالکل ٹھیک ٹھاک تھے اور اب اچانک یہ کیا ہوگیا؟ بہرحال مرتی کیا نہ کرتی، اس نے طلاق کے کاغذات پر دستخط کردئیے۔ طلاق کے اگلے روز لیو نے جاکر لاٹری کی رقم بھی حاصل کرلی۔ اگلے چند روز کے دوران لیو کی بیگم کو ان کے جاننے والوں کی جانب سے مبارکباد کے میسج آنا شروع ہوگئے۔ بالآخر بیگم پر یہ راز کھلا کہ لیو صاحب کی لاٹری نکل آئی تھی اس لئے انہوں نے اس سے قطع تعلق کرلیا کیونکہ اب وہ اپنی دولت کے حساب سے زیادہ خوش شکل بیگم لانے کا ارادہ رکھتے تھے۔بس یہ پتہ چلا تو لیو کی بیگم نے مطالبہ کیا کہ آدھی رقم اسے ادا کی جائے کیونکہ جب لاٹری نکلی تو وہ دونوں میاں بیوی تھے۔ کئی ماہ کیس عدالت میں چلتا رہا اور اب بالآخر عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ لیو اپنی بیگم کو ایک کروڑ 80 لاکھ روپے ادا کرے۔ خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسے پیسوں کے لالچ سے زیادہ اپنے شوہر کی اس حرکت پر دکھ ہے جس کے باعث اس نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں