”سستی کرتی ہے اس لئے طلاق دیدی“
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
reason hungry divorce

 بھوک کے مارے برا حال ہو تو غصہ آجانا فطری بات ہے لیکن محض بھوک کی وجہ سے کوئی اتنا مشتعل بھی ہوسکتا ہے کہ بیوی کو طلاق ہی دیدے۔

اخبار ”ڈیلی سٹار“ کے مطابق 57 سالہ اولو فید آدے کو یا کے ساتھ واقعی ایسا ہی ہوا کہ کھانے کا انتظار کرتے کرتے اس کا پارہ اتنا چڑھ گیا کہ کھانے میں تاخیر کا باعث بننے والی بیوی کو طلاق دے دی۔اولوفید نے عدالت کو بتایا کہ اس کی بیوی ہمیشہ ہی اسے کھانا دیر سے دیتی ہے اور بالآخر وہ یہ ظلم برداشت نہ کرپایا اور اسے طلاق دے دی۔ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ”ایسی بیوی رکھنے کا کیا فائدہ جو مجھے بھوکا ماردے“۔ اولوفید کی شادی کو 25 سال ہوچکے تھے۔دوسری جانب اس کی بیوی اولو سولا نے عدالت کو بتایا کہ اس کا خاوند ضرورت سے زیادہ بے صبرا ہے اور کھانے میں تاخیر کو محض بہانہ بنارہا تھا، اصل میں وہ اسے ساتھ رکھنا ہی نہیں چاہتا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں