منگنی کی انگوٹھی ہمیشہ چوتھی انگلی میں ہی کیوں پہنی جاتی ہے؟
reason finger engagement ring

مشرق اور مغرب کا کلچر، رہن سہن، لباس، زبان سب کچھ ایک دوسرے سے مختلف ہونے کے باوجود بہت ساری چیزیں ایک جیسی بھی ہیں جن میں سےایک ہاتھ کی چوتھی انگلی میں منگنی کی انگوٹھی پہننا ہے۔

مشرق ہو یا مغرب، تمام لڑکیاں جب کسی کے ساتھ رشتے میں بندھتی ہیں تواس کے نام کی انگوٹھی ہمیشہ چوتھی انگلی میں پہنتی ہیں، لیکن منگنی کی انگوٹھی صرف چوتھی انگلی میں ہی کیوں پہنی جاتی ہے؟ اس کے پیچھے بڑی دلچسپ وجہ ہے۔ چائنیز نظریات کے مطابق ہاتھ میں موجود تمام انگلیاں آپ کی زندگی اور زندگی سے جڑے رشتوں کو ظاہر کرتی ہیں، جیسے انگوٹھے سے مراد آپ کے والدین ہوتے ہیں، شہادت کی انگلی آپ کے بہن بھائیوں کو، درمیانی انگلی آپ کی شخصیت کو ظاہر کرتی ہے اور چھوٹی انگلی کا مطلب آپ کے بچے ہوتے ہیں۔ جب کہ ہاتھ میں موجود چوتھی انگلی آپ کے جیون ساتھی یا پارٹنر کو ظاہر کرتی ہے، یہاں ایک چھوٹے سے لیکن دلچسپ ٹیسٹ کے بارے میں بتایا جارہا ہے، اس ٹیسٹ کے بعد آپ کو یقین ہوجائے گا کہ چوتھی انگلی کا تعلق کس طرح آپ کے جیون ساتھی سے ہوتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں