دو کتوں نے نوبیاہتا بھارتی جوڑے میں طلاق کرا دی، ایسی وجہ کہ جان کر آپ ہنسے بغیر نہ رہ سکیں گے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
reason divorce dogs india

پالتو کتوں کے گھر میں رکھنے پر میاں بیوی میں جھگڑے اور علیحدگی کی خبریں مغربی معاشرے سے آئیں توبات سمجھ بھی آتی ہے لیکن پاکستان اور بھارت جیسے ترقی پذیرملکوں سے ایسی خبر کا آنا کسی اچنبھے سے کم نہیں۔

بھارت کے شہر بنگلور سے خبر آئی ہے کہ ایک نوبیاہتا لڑکی نے اپنے دو پالتوکتوں کو گھر میں رکھنے کی اجازت نہ دینے پر شوہر کا گھر چھوڑ دیا۔ 30سالہ دنیش اور 26سالہ کیویا کی شادی چند ماہ قبل ہوئی۔ شادی کے ایک ہفتے بعد جب کیویا اپنے سامان کے ساتھ سسرال آئی تو اس میں دو کتے دیکھ کر اس کے سسرالی حیران رہ گئے لیکن وہ سمجھے کہ کتے چند دن رہ کر چلے جائیں گے۔ لیکن جب کئی ہفتے گزرنے کے باوجود کتے گھر میں موجود رہے بلکہ رات کو دونوں کتے میاں بیوی کے ساتھ ان کے بیڈ پر سوتے تھے تو انہوں نے اپنی بہو سے احتجاج کیا کہ وہ ان کتوں کی 24گھنٹے کی مداخلت برداشت نہیں کر سکتے۔
کیویا نے دو ٹوک لفظوں میں کہہ دیا کہ اس کے کتے اس کے ساتھ ہی رہیں گے۔اس پر سسرالیوں نے پولیس سے رجوع کیا۔ پولیس نے مصالحت کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔ بالآخر سسرالیوں نے کیویا سے کہا کہ وہ اپنے کتوں اور شوہر میں سے ایک کا انتخاب کرے۔ اس پر کیویا اپنے کتوں کو لے کر گھر چھوڑ کر چلی گئی۔ لیڈیز پولیس کی مصالحتی کمیٹی تاحال مصالحت کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے لیکن کیویا اپنے موقف پر قائم ہے کہ اگر اس کا سسرالی کتوں کو گھر میں رکھنے اور شوہر رات کو بیڈ پر سونے کی اجازت دے گا تو وہ گھر واپس آئے گی ورنہ نہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں