ایک تصویر جو خاتون کی موت کا باعث بن گئی، تمام سوشل میڈیا صارفین کیلئے سبق آموز واقعہ
reason car accident selfie america

 موبائل فون سے سیلفی لینے کا رواج اس قدر عام ہو چکا ہے کہ جسے دیکھو وہ اپنی سیلفی لے رہا ہے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر رہا ہے۔

لوگ ڈرائیونگ کرتے ہوئے بھی سیلفی لینے سے گریز نہیں کرتے ہیں انجام کار جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ ایسے ہی امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں 32سالہ کورٹنی سٹین فورڈ صبح اپنے آفس جانے کے لیے گھر سے نکلی۔ جب وہ ہائی پوائنٹ کے قریب پہنچی تب ریڈیو پر The Happyگانا چل رہا تھا۔ اسے یہ گانا بہت پسند آیا اور اس نے اپنے جذبات فیس بک پر شیئر کرنے کا سوچا۔ اس نے اپنا موبائل فون نکالا، سیلفی بنائی اور فیس بک پر اپ لوڈ کر دی، ساتھ اس نے لکھا کہ اس گانے سے مجھے بہت خوشی مل رہی ہے۔
جب کورٹنی فیس بک پر سیلفی اپ لوڈ کر رہی تھی اسی دوران اس کی کار ایک ٹرالر سے جا ٹکرائی اور بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے اتر گئی۔ سڑک سے نیچے اترتے ہی کارایک درخت سے ٹکرائی اور ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ کورٹنی سٹین فورڈ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔کورٹنی صبح 8بج کر 33منٹ پر اپنی سیلفی فیس بک پر اپ لوڈ کی، اسی دوران حادثہ ہوا اور وہ جاں بحق ہو گئی،911پرکسی راہ گیر کے کال کرنے پر 8بج کر 34منٹ پر حادثے کے بعد ریسکیو ورکرز اور فائرفائٹرز موقع پر پہنچ چکے تھے جنہوں نے کورٹنی کی لاش ہسپتال پہنچائی۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں