آپ کوروزانہ پیازکھانی چاہیے۔حیران کن وجوہات
  • 0
  • 1

http://tuition.com.pk
reason astonishing onion

پیاز ایک ایسی سبزی ہے جس میں اِس قدر قدرتی مادے موجود ہیں جو انسانی جسم میں پیدا ہونے والے دیگر جراثیم اور بیماریوں کو دور کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ہم سے پہلے کے لوگ پیاز کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی خوراک کا حصہ بناتے تھے تاکہ وہ کم بیمار پڑیں اور بیمار پڑنے کی صورت میں جلد از جلد صحت یاب ہوسکیں۔ ہوسکتا ہے ان باتوں کو ”ہوائی“ سمجھ لیا جائے، لیکن اب تو جدید تحقیق نے بھی اِس بات کو ثابت کردیا ہے کہ پیاز انسانی جسم کو بہت سی بیماریوں سے بچاتی ہے۔ پھر چاہیں اسے پکا کر کھایا جائے یا کچی کھائی جائے۔ پیاز کو روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنے کے دیگر فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔ • پیاز وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے۔ اگر آپ اپنی جلد کو تر و تازہ رکھنا چاہتے ہیں، اپنے چہرے سے جھریوں کا خاتمہ چاہتے ہیں تو روزانہ پیاز کھائیں۔ پیاز کے اندر موجود وٹامن سی اور اینٹی اوکسی ڈینٹس آپ کی جلد کے لیے بہترین ہے۔ اِس کے علاوہ پیاز میں موجود سوزش ختم کرنے کے اجزا چہرے پر دانے بھی نہیں ہونے دیتے۔ • تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ روز پیاز کھانے سے انسان کے خون میں گلوکوز کی سطح برقرار رہتی ہے اور انسان شوگر جیسی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔ • پیاز آپ کے دل کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ اِس کے اندر موجود خاص مادہ انسان کی شریانوں کو بند ہونے سے بچاتا ہے اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ • پیاز کے اندر موجود سلفر کی وجہ سے اگر اِسے روزانہ استعمال کرلیا جائے تو انسان کئی طرح کے سرطان جیسے منہ کا سرطان اور گردے کے سرطان سے بھی بچ سکتا ہے۔ • پیاز نیند کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ پیاز کھانے سے انسان بے چینی، تشویش اور ذہنی دبائو سے محفوظ رہتا ہے کیونکہ اِس میں موجود ایک مادہ ’Quercetin‘ جسم میں ایسا مادہ لگاتا ہے جس سے انسان پرسکون نیند سو سکتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں