دورانِ سفر وائی فائی استعمال کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں
reading use news wifi

دنیا بھر کے بڑے اور مہنگے ہوٹلوں میں اب یہ روایت بن چکی ہے کہ کسٹمر کو وائی فائی کی سہولت مفت فراہم کی جاتی ہے اور گاہک اس مفت سہولت کو خوشی خوشی دل کھول کر استعمال بھی کرتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ مفت وائی فائی آپ کے لیے نہایت خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے؟

سائبر سیکورٹی کمپنی Kaspersky نے ہیکروں کے ایک ایسے گروہ کا پتا چلایا ہے جو خاص طور پر ان ہوٹلوں کے گاہکوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔یہ ہیکر Dark Hotel کے نام سے جانے جانے والے مجرمانہ پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیںاور مالدار اور اہم شخصیات کو خصوصی طور پر نشانہ بنا تے ہیں۔سیکورٹی کمپنی کے محقق اور ماہر کرٹ بام کارٹنز نے بتایا کہ ہیکر ہوٹل کی ویب سائٹ کے ذریعے گاہکوں کے موبائل فون یا لیپ ٹاپ تک رسائی حاصل کرتے ہیں ۔چونکہ عام طور پر گاہک مفت وائی فائی دستیاب ہونے پر کسی اپ ڈیٹ کو ڈاﺅن لوڈ کرنے سے ہچکچاتے نہیں اور یہی بات ہیکروں کے لیے مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ ان کا وائرس سافٹ ویئر گاہک کے ڈیوائس پر خفیہ طور پر انسٹال ہونے کے بعد ای میل ، فیس بک ، ٹوئٹر ، بینک اکاﺅنٹ اور کریڈٹ کارڈ سے متعلق معلومات چرا کر بے پناہ نقصان کا باعث بنتا ہے۔سیکورٹی کمپنی نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ہوٹلوں کے مفت وائی فائی کے استعمال میں احتیاط برتیں اور خصوصاً کوئی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ڈاﺅن لوڈ نہ کریں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں