اگر آپ کو فضائی سفر سے ڈر لگتا ہے تو یہ خبر پڑھنے سے گریز کریں
reading avoiding air travel fear news

ایوی ایشن سائنس کی حیرت انگیز ترقی نے فضائی سفر کو انتہائی محفوظ بنادیا ہے مگر آج بھی خراب موسمی حالات یا تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے بعض اوقات طیارے اس قدر خطرناک انداز میں لینڈنگ یا ٹیک آف کرتے نظر آتے ہیں کہ انہیں دیکھ کر دل خوف سے کانپ اٹھتا ہے جبکہ ان کے بہادر پائلٹوں کی مہارت کو داد دئیے بغیر بھی نہیں رہا جاسکتا۔

ذیل میں دی گئی تصاویر بھی کچھ ایسے ہی خطرناک مناظر کی عکاسی کرتی ہیں جنہیں فضائی تاریخ کے خوفناک مناظر کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔

حال ہی میں ترک ایئرلائن کا اٹلی کے شہر ملان سے استنبول آنے والا طیارہ اتاترک ایئرپورٹ پر لینڈنگ کررہا تھا کہ اس کے انجن میں آگ لگ گئی اور یہ رن وے سے اتر گیا۔ طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچا اور ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔ جرمن ایئرلائن یورو ونگز کا طیارہ ٹیک آف کے بعد مطلوبہ بلندی حاصل نہ کرپایا جس کی وجہ سے اس کے پہیے نیچے کھڑے طیاروں اور درختوں کو تقریباً چھوتے ہوئے گزرے، البتہ جلد ہی انجن کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے یہ اچانک اوپر اٹھ گیا۔

ایرو لائنیئس ارجنٹناس کی ایئربس A340-300 رن وے پر حرکت کررہی تھی کہ اسی دوران یوٹیر ایئرلائن کا بوئنگ 767-300 طیارہ لینڈنگ کے لئے آگیا۔ اگر یہ طیارہ عین آخری لمحے بلندی میں اضافہ نہ کرتا تو خوفناک حادثہ ہوجاتا۔ یہ طیارہ تیزی سے اوپر اٹھا اور فضا میں چکر لگانے کے بعد دوبارہ لینڈنگ کے لئے آیا۔ سینٹ بارتھلمی میں ایک چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران بروقت رکنے میں ناکام رہا اور رن وے کے آخری سرے سے آگے نکلتا ہوا سمندر میں جا گھسا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں