پلاسٹک ختم کرنے والے فنجائی سے موسمیاتی تبدیلیوں اور آلودگی کی روک تھام میں بڑی مدد مل سکتی ہے، اقوام متحدہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
pollution plastic

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ پلاسٹک ختم کرنے والے فنجائی سے موسمیاتی تبدیلیوں اور آلودگی کی روک تھام میں بڑی مدد مل سکتی ہے کیونکہ ایک مخصوص قسم کا فنجائی پلاسٹک کو چند ہفتوں میں پولی یوریتھین میں تبدیل کر دیتا ہے ۔

لندن کے کیو بوٹنیکل گارڈن میں تیارکی گئی رپورٹ میں سائنسدانوں نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں پایا جانے والا ایسپر گیلس ٹیوبینجینسس نامی فنجائی پلاسٹک ختم کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے اور ان فنجائی جراثیموں میں ضائع شددہ اور فالتو اور بیکار پلاسٹک کی توڑ پھوڑ کر کے ختم کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے جو کہ موجودہ دور میں بڑی اہم پیش رفت ہے کیونکہ دنیابھر میں پلا سٹک کے باعث سمندروں میں آلودگی کے باعث سمندری حیات کے خاتمہ کے مسئلے کا سامناہے اور ہرسال کم از کم 8ملیئن میٹرک ٹن پلاسٹک سمندروں میں جا گرتا ہے جس سے آلودگی میں اضافہ بھی ہوتاہے تاہم اب اس آلودگی کے خاتمہ کی امید پیدا ہوگئی ہے اورپلاسٹک ختم کرنے والے فنجائی سے موسمیاتی تبدیلیوں اور آلودگی کی روک تھام میں بڑی مدد مل سکتی ہے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں