اگر آپ کو بھی اکثر ڈراؤنے خواب آتے ہیں تو یہ تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں ،سائنسدانوں نے بالآخروجہ ڈھونڈ نکالی
nightmare worrisome news scientist

اگر آپ ذہنی تناﺅ اور پریشانی کا شکار ہیں توجان لیں کہ یہ ڈراﺅنے خوابوں کی صورت میں ظاہر ہوسکتی ہے۔حال ہی میں فن لینڈ کے سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ ذہنی تناﺅ ،ڈیپریشن اور بے خوابی کا شکار ہوں انہیں مستقل بنیادوں پر ڈراﺅنے خواب آتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بات پتہ چلی کہ ایسے افراد جنہیں بہت زیادہ ڈیپریشن تھا کو ہفتے میں کم از کم ایک بار ڈراﺅناخواب آتا تھاجبکہ صرف دو فیصد لوگ ایسے تھے جنہیں کوئی ذہنی تناﺅ نہ تھا لیکن انہیں ڈراﺅنے خواب آئے۔اسی طرح جو لوگ بے خوابی کا شکار تھے ان میں 17فیصد کا کہنا تھا کہ وہ ڈراﺅنے خوابوں کا شکار ہوتے ہیں جبکہ پرسکون نیند سونے والے افراد میں سے صرف ایک فیصد کا کہنا تھا کہ انہیں ڈراﺅنے خواب آتے ہیں۔ تحقیق کار نیلزسینڈمین کا کہنا تھا کہ اگر آپ ذہنی تناﺅ اور بے خوابی کا شکار ہیں تو آپ کے دماغ میں یہ باتیں چلتی رہتی ہیں اور جب آپ سوتے ہیں تو بھیانک خواب کی صورت میں سامنے آتی ہیں۔تحقیق کار کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ ہر انسان کے ساتھ ایسا ہے اور کچھ افراد میں یہ دیگر باتوں کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں