ڈرائونے خواب کیوں آتے ہیں ؟وجہ جانیے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
nightmare reason

ڈرائونے خواب کیوں آتے ہیں ؟وجہ جانیے

اگر آپ ذہنی تنائو اور پریشانی کا شکار ہیں تو جان لیں کہ یہ ڈرائونے خوابوں کی صورت میں ظاہر ہوسکتی ہے ۔

Sandman

حال ہی میں فن لینڈ کے سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ ذہنی تنائو اور بے خوابی کا شکار ہوںانہیں مستقل بنیادوں پر ڈرائونے خواب آتے ہیں ۔ تحقیق میں یہ بات معلوم ہوئی کہ بہت زیادہ ڈپریشن کے شکار افراد کو ہفتے میں کم ازکم ایک بار ڈرائونا خواب آتا تھا جبکہ صرف دو فیصد لوگ ایسے تھے جنہیں کوئی ذہنی تنائو نہ تھا لیکن انہیں ڈرائونے خواب آئے ۔ اسی طرح جو لوگ بے خوابی کا شکار تھے ان میں 17فیصد کا کہنا تھا کہ وہ ڈرائونے خوابوں کا شکار ہوتے ہیں جبکہ پر سکون نیند سونے والے افراد میں سے صرف ایک فیصد کاکہنا تھا کہ انہیں ڈرائونے خواب آتے ہیں ۔ محقق نیلز سینڈمین کا کہنا تھا کہ اگر آپ ذہنی تنائو اور بے خوابی کا شکار ہیں تو آپ کے دماغ میں یہ باتیں چلتی رہتی ہیں اور جب آپ سوتے ہیں تو بھیانک خواب کی صورت میں سامنے آتی ہیں ۔ تحقیق کار کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ ہر انسان کیساتھ ایسا ہے اور کچھ افراد میں یہ دیگر باتوں کی وجہ سے بھی ہوسکتاہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں