مردچٹ پٹی خبریں جبکہ خواتین فیس بک استعمال کرتی ہیں۔انٹرنیٹ سروے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
news woman men research internet

ایک سروے کے مطابق مرد حضرات انٹر نیٹ پر زیادہ وقت عریاں مواد،کھِیلوں یا چٹ پٹی خبروں جبکہ خواتین آن لائن شاپنگ یا فیس بک پر گزارتی ہیں

انٹرنیٹ پر کئے گئے ایک سروے کے مطابق مرد حضرات انٹرنیٹ پر اپنا زیادہ وقت کھیلوں‘ خبروں اور عریاں مواد کی تلاش کے ساتھ ساتھ معروف شخصیات کے بارے میں چٹ پٹی افواہوں کے بارے میں جاننے کیلئے گزارتے ہیں جبکہ خواتین زیادہ تر وقت آن لائن شاپنگ اور فیس بک استعمال کرنے میں گزارتی ہیں۔
سروے کے مطابق مرد حضرات ایک ہفتے میں سب سے زیادہ وقت ای میلز دیکھنے یا بھیجنے میں گزارتے ہیں جو کہ اوسطاً 162 منٹ بنتا ہے، جبکہ خبروں پر وہ 120 منٹ، فیس بک پر 99، گیمز پر 89، کھیلوں کی ویب سائٹس پر 82، یوٹیوب پر 57 ، ٹیوئیٹر پر 53، عریاں مواد کیلئے 44 اور شخصیات کی خبروں پر 26 منٹ لگاتے ہیں۔
اس کے مقابلے میں خواتین بھی اپنا زیادہ وقت ای میلز دیکھنے یا بھیجنے پر گزارتی ہیں، جبکہ اس کے بعد فیس بک، آن لائن شاپنگ، خبریں، فلمیں اور ٹیوئیٹر و یوٹیوب ان کی ترجیح ہوتی ہے۔
سروے کے مطابق مردوں کی 60 یا ہر 10 میں سے 6 خود کو انٹرنیٹ کا عادی قرار دیتے ہیں جس کے بغیر ان کا گزارہ مشکل ہے۔
سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ خواتین فیس بک پر زیادہ وقت گزارتی ہیں جبکہ مرد حضرات ٹیوئیٹر پر طویل قیام کو پسند کرتے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں