یہ خبر پڑھ کر آپ فورا پنی انٹرنیٹ سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کرنے میں لگ جائیں گے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
news delete history internet

مشہور انٹرٹینمنٹ چینل HBOنے ایک ایسی ڈاکومینٹری بنائی ہے جسے دیکھنے کے بعد آپ فوراًاپنی سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کرنے میں لگ جائیں گے۔

Thought Crimes: The Case of the Cannibal Copکے نام سے بنائی جانے والی ویڈیومیں دکھایا گیا ہے کہ نیویارک پولیس کا ’ویل‘ نامی افسر ایک ایسی آن لائن چیٹ سکیم بناتا ہے جس میں وہ خواتین کو اغوائ،تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنا سکے اور ساتھ ہی ان کا گوشت بھی کھائے۔اس فلم میں یہ دکھایا گیا ہے کہ انٹر نیٹ کلچر کس طرح زندگی کو برباد کرسکتا ہے۔ویل پولیس کی ڈیٹا بیس کااستعمال کرتا ہے تاکہ شکار ہونے والی خواتین کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات اکٹھی کی جاسکیں۔وہ خواتین پر نظر رکھتا ہے اور چیٹ روم میں خواتین کے خیالات جانتا ہے اور پھر انہیں اپنے مکروہ عزائم کے لئے استعمال کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ لوگوں کی سرچ ہسٹری تک رسائی حاصل کر کے ان کی عادات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرتا ہے.
اس ڈاکومینٹری میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح لوگ اپنی باتوں اور حرکات کو دنیا کے سامنے رکھتے ہیں جو کہ ایک خطرناک عمل ہے اور جرائم پیشہ عناصر ان کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو کافی نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں۔فلم کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اس فلم کا اصل مقصد لوگوں کو خبردار کرنا ہے کہ اپنی ذاتی باتوں کو کھل کر سوشل میڈیا یا انٹرنیٹ پر ہرگز مت ڈالیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں