”لاہور قلندرز اور لگان کی ٹیم کا میچ تھا، میں نے قلندرز پر سٹہ لگا دیا، لگان کی ٹیم صفر پر آﺅٹ ہو گئی تو میں گھر آ گیا۔۔۔“ معروف صحافی مبشر زیدی ایسی کہانی لکھ دی کہ ہر کوئی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
mubashir zaidi journalist

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے اور ٹیم کی کارکردگی پر سوشل میڈیا صارفین طرح طرح کی دلچسپ ”میمز“ بنا رہے ہیں۔

ایسے میں ”100 لفظوں کی کہانی“ لکھنے والے معروف صحافی مبشر زیدی نے تو کمال ہی کر دیا ہے۔ مبشر زیدی کی کہانی پڑھ کر ہر کوئی ہنسی سے دوہرہ تو ہو ہی جاتا ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بھی لاہور قلندرز کی کارکردگی سے کس قدر مایوس ہیں اور مستقبل میں ان سے اچھی کارکردگی کی توقع کر رہے ہیں۔ مبشر زیدی کی ”پی ایس ایل“ کے عنوان سے لکھی کہانی کچھ اس طرح ہے کہ ”فلم لگان کی ٹیم اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ تھا۔ ایک طرف رانا فواد جیسا ہیرو، دوسری طرف عامر خان جیسا کیریکٹر ایکٹر۔ میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم بھر گیا۔ لگان ٹیم والے بے چارے دیہاتی، انہیں کرکٹ کھیلنا کہاں آتی ہے! سٹے کا بھاﺅ ایک لگاﺅ، دس کماﺅ تھا۔ میں نے قلندروں پر پیسہ لگا دیا۔ لگان کی پوری ٹیم صفر پر آل آﺅٹ ہو گئی۔ میں ہنستا ہوا سٹیڈیم سے نکل آیا۔ ڈوڈو وہیں بیٹھا چپس کھاتا رہا۔ گھر پہنچ کر میں نے اسے فون کیا، ”ہاں بھئی، کیا ہوا؟“ ڈوڈو نے کہا، ”میچ ٹائی ہو گیا“ ۔“

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں