بگڑی ہوئی نافرمان اولاد کو سدھارنے کا وظیفہ،پریشان حال والدین بروقت یہ عمل کرکے اولاد کے ہاتھوں برباد ہونے سے بچ جائیں گے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
misbehave parents children

نافرمان اولاد ساری زندگی کا روگ ہوتی ہے۔والدین کے حکم کی تعمیل نہ کرنے والی اولاد کے رنج سے اچھا بھلا انسان پریشان ہوکر بہت سے غلط اقدامات اٹھاتا ہے جس سے بعد ازاں اولاد بھی تکلیف اٹھاسکتی ہے۔

نافرمان اولاد گمراہ ہوجاتی ہے،بہت سے والدین ایسی اولاد کے ہاتھوں مارے بھی جاتے ہیں،وہ جرائم میں ملوث ہوجاتی اور نشے بھی کرتی ہے تو ان کی وجہ سے انہیں عدالتوں میں خوار ہونا پڑتا ہے۔ایسی اولادتعلیم سے بھی محروم ہوجاتی ہے۔لیکن کئی صورتوں میں پڑھی لکھی اولاد کے ہاتھوں بھی والدین کو تکالیف اٹھانی پڑی ہیں۔یہ کتنی ظلم اور شرم کی بات ہے کہ وہ والدین جنہوں نے پال پوس کر اپنے منہ کا لقمہ اولاد کے منہ میں ڈال کر اسے پالا ہوتا ہے وہی ان کے بڑھاپے کا سہارا نہیں بن پاتی۔ والدین کو چاہئے کہ وہ خود ایسے حالات پیدا نہ ہونے دیں،اگر اولاد میں گستاخی اور نافرمانی کا رویہ دیکھیں تو فوری اللہ سے رجوع کریں اور یہ عمل شروع کردیں۔بعد از نماز عشا اول آخر اسم ربی یا نافع اکیالیس سو بار اکیس دن تک پڑھیں اور اللہ کے حضور اسکے راہ راست پر آنے کی دعا کریں ،انشا ء اللہ بگڑے ہوئے بچوں کی اصلاح ہوگی۔ 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں