کس مجبوری کی وجہ سے کوکا کولاکو’فانٹا‘ ایجاد کرنی پڑی ،جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
  • 0
  • 1

http://tuition.com.pk
manufactured coca cola fanta reason

 فانٹا کا شمار کوکا کولا کمپنی کے مشہو رترین مشروبات میں ہوتا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مشروب کی پیدائش مشروب سازوں اور کوکا کولا کے قطع تعلق کی وجہ سے ہوئی۔

یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد کا دور تھا اور جرمنی پر امریکا اور اتحادیوں نے سخت پابندیاں عائد کر رکھی تھیں۔ ایسی صورتحال میں امریکا سے کوکا کولا کا مخصوص سیرپ جرمنی نہیں پہنچ سکتا تھا۔ یہ سیرپ دنیا بھر میں کوکا کولا بنانے کے لئے استعمال ہوتا تھا۔ جب مشروب سازوں کو مخصوص سیرپ فراہم نہ ہو سکا تو انہوں نے اس کے بغیر ہی اپنی مدد آپ کے تحت ایک مشروب بنانا شروع کر دیا جو کہ بعد ازاں فانٹا کے نام سے مشہور ہوا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اس مشروب کو کبھی بھی کوکا کولا کا مخصوص رنگ نہ مل سکا البتہ کمپنی آج بھی اسے اپنی فخریہ پیشکش کے طور پر دنیا بھر میں فروخت کرتی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں