’میں آج شام دوستوں کے ساتھ ویڈیو گیم کھیل رہا ہوں اسلئے گھر نہ آسکوں گا ‘ نوجوان نے اپنی محبوبہ کو میسج کیا تو آگے سے ایسا جواب آگیا کہ کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا، پڑھ کر ہر مرد پریشان ہو جائے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
lover video games friends

ایک مشہور مقولہ ہے کہ زندگی میں جب کوئی خاتون درآئے تو آدمی دوستوں کا نہیں رہتا، لیکن اس نوجوان نے دوستوں کو اپنی گرل فرینڈ پر ترجیح دے کر اس مقولے کو غلط ثابت کر دیا، اور ساتھ ہی اس غلطی کی سخت سزا بھی پا لی۔
اس نوجوان نے اپنے دوستوں کے ساتھ ویڈیو گیمز کھیلنے کا پروگرام بنایا۔ اسی اثناءمیں موبائل فون پر اس کی گرل فرینڈ کا پیغام آ گیا اور بس اسی مضحکہ خیز گفتگو میں دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق لڑکی نے پیغام میں پوچھا کہ ”آج رات کا کیا پروگرام ہے؟“ لڑکے نے جواب دیا کہ ”ہاں، میں کچھ دوستوں کے ساتھ مزہ کرنے جا رہا ہوں، پھر گھر جاﺅں گا۔ تمہارا کیا پروگرام ہے؟“اگلے پیغام میں لڑکی نے تنک مزاجی سے کہا کہ ”اس کا مطلب ہے کہ ہمارا تعلق یہیں ختم؟“جواب میں لڑکے نے لکھا کہ ”اچھا! یہ تم پر منحصر ہے۔ کیا تمہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں کہ میں اپنا فارغ وقت کیسے گزارتا ہوں اور یہ میرے لیے اہمیت کا حامل بھی ہے کہ میں اپنا وقت اپنی مرضی سے گزاروں۔“لڑکی اگلے پیغام میں لکھتی ہے کہ ”میرا نہیں خیال کہ تمہیں اپنی زندگی ان احمقانہ ویڈیوگیمز میں ضائع کر دینی چاہیے۔“ اس پر نوجوان بھی جیسے کو تیسا کے مصداق جواب دیتا ہے کہ ”تو کیا میرے لیے یہ اچھا ہو گا کہ میں اپنی زندگی اپنی پسندیدہ چیز پر ضائع کرنے کی بجائے ایسی چیز پر ضائع کر دوں جو ہر وقت مجھے الٹی میٹم دیتی رہتی ہے؟“اس جواب پر لڑکی ذرا نرم پڑتی ہے اور کہتی ہے کہ ”مجھے سمجھ نہیں آئی کہ تم ویڈیو گیم کو مجھ پر ترجیح کیوں دے رہے ہو۔“ لڑکا جواب کہتا ہے کہ ”کیونکہ اگر تم سمجھتی ہو کہ یہ صرف ویڈیو گیم کا معاملہ ہے تو پھر تم حقیقت کو سمجھ نہیں رہی ہو۔“ لڑکی کہتی ہے کہ ”پھر تم سمجھا دو۔“ لڑکا اسے بتاتا ہے کہ ”میں اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے ویڈیوگیمز کھیلنے جا رہا ہوں، لہٰذا یہ ویڈیو گیم سے آگے کی بات ہے۔ اگر تمہیں یہ منظور نہیں تو پھر ہمارا تعلق نبھنا مشکل ہے۔“

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں

متعلقہ خبریں