کیا عمارت کی لفٹ اس قدر خوفناک حادثے کا باعث بھی بن سکتی ہے؟ ایسا واقعہ جو آپ کو اگلی مرتبہ احتیاط پر مجبور کردے گا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
lift reason woman death

چین میں لفٹ اور برقی زینوں کے پے درپے حادثات کی خبریں حالیہ چند دنوں میں تواتر سے آ رہی ہیں اور ایک ایسے ہی تازہ ترین واقعے میں ایک جواں سال خاتون ایسے بھیانک حادثے کا شکار ہوگئی کہ جس کا تصور کرکے ہی انسان پر لرزہ طاری ہوجاتا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق 21 سالہ خاتون زی جیانگ صوبے میں ایک بڑی بلڈنگ کی لفٹ میں سوار ہونے کے دوران دردناک حادثے کا شکار ہوئی۔ خاتون 16 ویں منزل پر لفٹ میں سوار ہورہی تھی کہ لفٹ اچانک غیر متوقع طور پر اوپر اٹھ گئی اور بیچاری خاتون کا دھر لفٹ سے باہر لٹک گیا اور سر اس کے اندر پھنس گیا۔ لفٹ رفتار کے ساتھ اوپر اٹھی اور خاتون کا سر اس کی آہنی دیوار اور بلڈنگ کی دیوار کے درمیان کچلا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایسا منظر نظر آیا جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ جواں سال خاتون کی زندگی کا چراغ ایسے دردناک انداز میں گل ہونے پر چینی عوام میں دکھ کی لہر دوڑ گئی۔اس حادثے سے محض دو دن قبل صوبہ ہوبے میں ایک خاتون ایک شاپنگ مال کے برقی زینے میں گر کر کچلی جاچکی ہے جبکہ ایک اور شاپنگ مال میں ایک بچہ برقی زینے سے گر کر مرتے مرتے بچا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں