صحافت کی دنیا میں نئی تاریخ رقم، پہلی ایسی خبر شائع ہوگئی جو کسی انسان نے نہیں لکھی بلکہ۔۔۔
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
journalism news history robot

فیکٹریوں میں کام کے لیے روبوٹس کے متعارف کروائے جانے پر فیکٹری ملازمین کے بیروزگار ہونے کا خدشہ لاحق ہوگیا تھا جو بہت حد تک درست بھی ثابت ہو رہا ہے۔

اب یہ روبوٹس صحافیوں کے روزگار کے لیے بھی خطرہ بننے جا رہے ہیں۔ چین میں پہلے ’’روبوٹ صحافی‘‘ کی لکھی ہوئی خبر شائع کر دی گئی ہے۔ روبوٹ نے یہ خبر چینی زبان میں لکھی اور 916الفاظ پر مبنی یہ آرٹیکل محض ایک منٹ میں مکمل کر لیا۔ یہ روبوٹ صحافی چین کی ایک بڑی ٹیکنالوجی کمپنی نے بنایا ہے اور یہ ہر طرح کی خبریں اور آرٹیکل لکھ سکتا ہے۔
ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ لی وئی کا کہنا ہے کہ حیران کن طور پر اس روبوٹ صحافی کی لکھائی بہت خوشخط تھی اور اسے دیکھ کر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ خبر انسان نہیں کسی روبوٹ صحافی نے لکھی ہے۔ روبوٹ نے یہ خبر چین میں اگست کے مہینے میں اشیاء کی قیمتوں کے بارے میں لکھی۔ اس میں روبوٹ نے کئی تجزیہ کاروں کی تحریروں کا حوالہ بھی دیا۔ لی کا کہنا تھا کہ میں کافی عرصے سے سن رہا تھا کہ روبوٹ صحافی مارکیٹ میں آ چکے ہیں لیکن یہ صرف امریکہ اور یورپ میں تھے۔ اس چینی روبوٹ صحافی کی کارکردگی دیکھ کر میں سوچ رہا ہوں کہ میں کبھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں