کترینہ کیف کی جی بھر کر کھانا کمزوری نکلی ،وزن بڑھنے لگا
increase eating weight katrina kaif

بالی ووڈ میں وہی کامیاب ہے جو فٹ ہے اسی لئے بھارتی فلم نگری میں جسے دیکھو اپنی فٹنس کے لئے پریشان ہی دکھائی دیتا ہے ایسا ہی ہوا ہے بالی ووڈ کی باربی ڈول کے ساتھ جو آج کل اپنے بڑھتے وزن کی وجہ سے خاصی پریشان ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق اچھا کھانا اور پھردل بھر کر کھانا کترینہ کیف کی کمزوری ہے، ان کی اسی کمزوری کی وجہ سے اب ان کا وزن صرف چند روزمیں ہی کئی کلوبڑھ گیا ہے جسے دیکھتے ہوئے اب انہوں نے خصوصی ورزشیں شروع کردی ہیں بلکہ کھانے سے بھی ہاتھ کھینچ لیا ہے اوراب ان کا گزربسر صرف ریشہ دارغذا پرہوگیا ہے۔واضح رہے کہ کترینہ کیف ناصرف فلم انڈسٹری بلکہ کمرشلز کی دنیا میں بھی بہت بڑا نام ہیں اور وہ کئی بین الاقوامی مصنوعات کی اعزازی سفیر بھی ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں