’گوگل کروم براؤزر‘کے صارفین کیلئے اہم خبر ،ان معلومات پر عمل کریں اور محفوظ ہوجائیں
important news users internet

 انٹرنیٹ صارفین کی قیمتی معلومات چرانے میں وہ مشکوک ویب پیج سر فہرست ہیں جو ای میل پاسورڈ درج کرنے پر اسے چرالیتے ہیں اور اس کے ذریعے دیگر اہم معلومات بھی چراتے ہیں

 گوگل نے اس مسئلے کے حل کے لئے ایک انتہائی مفید سروس متعارف کروادی ہے جس کے ذریعے آپ اپنے ای میل پاسورڈ کا تحفظ کرسکتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے گوگل نے کروم براﺅزر کے لئے ایک فری ایکسٹینشن "Password Alert" کے نام سے متعارف کروائی ہے جسے انسٹال کرنے کے بعد گوگل آپ کو غیر محفوظ ویب پیج سے خبردار کردے گا۔ جب بھی آپ اپنا جی میل پاسورڈ کسی ایسے پیج پر انٹر کریں گے کہ جو گوگل کا سائن ان پیج نہیں ہے تو آپ کو ایک الرٹ موصول ہوگا جس میں بتایا جائے گا کہ آپ نے نان جی میل لاگ ان پیج پر پاسورڈ داخل کیا ہے لہذا آپ کے پاسورڈ کو خطرہ لاحق ہے اور آپ اسے تبدیل کرلیں۔ آپ اس پیشکش کو قبول کرتے ہوئے پاسورڈ تبدیل کرسکتے ہیں یا اسے نظر انداز بھی کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں