گاڑی میں میاں بیوی کے جذبات بھڑک اٹھے،بیگم اور گاڑی جان سے گئے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
husband wife accident russia

ماسکو: روس کے جنوبی حصے میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعہ میں ایک خاتون اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

برطانوی اخبار ”مرر“ کی رپورٹ کے مطابق روسی میاں بیوی گاڑی دریا کنارے کھڑی کرکے ایک دوسرے میں گم تھے۔ شوہر کے مطابق دونوں نے کافی زیادہ شراب پی رکھی تھی لہٰذا احساس نہ کیا کہ گاڑی کی ہینڈ بریک نیچے ہے ، یہاں تک کہ گاڑی لڑ کتے ہوئے پانی کے اندر جا گری، روسی باشندہ تو گاڑی کی کھڑکی سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا لیکن اپنی 35سالہ بیوی کو بچانے کی کوشش کی تو بہت دیر ہوچکی تھی۔
وہ صرف اپنی بیگم کو گاڑی سمیت پانی کی تہہ میں جاتا ہی دیکھ سکا۔ پولیس ترجمان ’نیٹالیہ‘ سمیانسکایا‘ کے مطابق جائے وقوعہ سے شراب کی کافی ساری خالی بوتلیں بھی ملی ہیں۔ ممکن ہے نشے میں ہونے کے باعث وہ اپنی بیگم کو نہ بچا سکا ہو۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بالآخر گاڑی پانی سے نکال لی گئی لیکن خاتون کی جان نہ بچائی جاسکی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں