سوشل میڈیا سگریٹ کی عادت چھڑوانے میں مددگار
helpful get rid habit cigarette social media

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس جیسے فیس بک کے حوالے سے اکثر منفی تحقیقی رپورٹس سامنے آتی رہتی ہیں تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ یہ سوشل نیٹ ورکس آپ کو تمباکو نوشی کی عادت ترک کرنے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔

یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ واٹرلو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جو لوگ تمباکو نوشی کی عادت کو ترک کرنے کے لیے فیس بک یا ٹوئٹر کا استعمال کرتے ہیں ان کی کامیابی کا امکان روایتی طریقوں کے مقابلے میں دوگنا بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق کے دوران نوجوانوں کے ایک گروپ کو سوشل میڈیا کی ایک مہم میں شامل کیا گیا اور اس کے دوران لوگوں کو اسمارٹ فون اپلیکشن فراہم کی گئی تاکہ ان کے اندر یہ بری عادت ترک کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ ایک اور گروپ کو ٹیلیفون کے ذریعے مدد فراہم کی گئی اور 3 ماہ بعد یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ سوشل میڈیا مہم کا حصہ تھے ان میں سے 32 فیصد تمباکو نوشی کو ترک کرنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ فون کے ذریعے معاونت لینے والے گروپ میں یہ شرح 14 فیصد رہی۔ محقق ڈاکٹر بروس بسکرویلی کے مطابق تحقیق کے نتائج یہ عندیہ دیتے ہیں کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کو صحت بہتر بنانے کے لیے خاص طور پر نوجوانوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے زیادہ موثر طریقے سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں