گوگل نے مودی کو دنیا کا احمق ترین وزیراعظم قراردیدیا
google narendra modi prime minister fool

معروف سرچ انجن گوگل نے ایک مرتبہ پھر بھارتی سرکارکی دکھتی رگ کو چھیڑدیا اور مجرموں کی فہرست میں شامل کیے جانے کے بعد اب احمق ترین سربراہان مملکت کی فہرست میں ڈال دیا۔ 
اگر گوگل پر ’سب سے زیادہ احمق بھارتی وزیراعظم‘ لکھ کر سرچ کریں توان میں نریندرامودی سرفہرست ہیں اور اگر ’دنیا میں احمق ترین وزیراعظم ‘ لکھیں تو بھی مودی کی تصویر کا دیدار ہوتاہے ۔ یادرہے کہ رواں سال کے آغاز میں ہی گوگل نے مودی کے دنیا کے دس بڑے مجرموں کی فہرست میں شامل کرلیاتھا جس پر بھارتی سرکار کے احتجاج کے بعد معافی مانگ لی گئی ۔


دنیا کے احمق وزرائے اعظم میں مودی کے علاوہ آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ ، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون ، کینیڈین وزیراعظم سٹیفن ہارپراورترکی کے موجودہ صدرطیب اردوان کی تصاویربھی شامل ہیں ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں