گاڑیوں کے شوقین حضرات کیلئے خوشخبری، یہ ایک ڈیوائس استعمال کریں اور اپنی کار کو سمارٹ بنائیں
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
good news cars

گاڑیوں کے شوقین حضرات کیلئے خوشخبری، یہ ایک ڈیوائس استعمال کریں اور اپنی کار کو سمارٹ بنائیں

گزشتہ چند برسوں سے کاروں میں نت نئی ٹیکنالوجی متعارف کروائی جارہی ہے اور ماضی کی کاروں کی نسبت آج کے دور کی کاریں زیادہ جدید اور سمارٹ بنتی جا رہی ہیں۔دورِ حاضر کی جدیدٹیکنالوجی سے آراستہ کاریں صارفین کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ کار کے سفر کو خود کار اور محفوظ بنارہی ہیں۔صارفین کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ اب آپ اپنی کار جس میں OBD-IIپورٹ(On-board diagnostics II) موجود ہو باآسانی سمارٹ کار میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ اپنی کار کو سمارٹ کار میں تبدیل کرنے کیلئے آپ کو Automatic” “نامی ڈونگل کو کار کے OBD-IIپورٹ میں نصب کرنا ہے ۔ کاروں میں اس پورٹ کی تنصیب کا عمل 1996ء سے شروع ہو ا تھا اوراس کے بعد سے اکثر کاروں میں یہ پورٹ موجود ہوتی ہے۔ ’آٹومیٹک‘نامی ڈونگل کو OBD0-IIپورٹ میں نصب کرتے ہی یہ کار کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کوآپ کے آئی فون /اینڈرائڈ سے بذریعہ ایپ منسلک کر دیتی ہے۔اور صارف کو کار کی پٹرول کی کھپت پر نظر رکھنے ، ڈرائیونگ سیکھنے والے نوجوانوں کو ان کی مہارت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنے ، حادثہ کی صورت میں خود بہ خود صارف کے قریبی لوگوں کو فون کال کرکے مطلع کر نے کے ساتھ ساتھ یہ پارکنگ لاٹ میں صارف کو اپنی کار ڈھونڈنے میں بھی مدد کرتی ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس ڈیوائس کو استعمال کرتے ہوئے صارف یہ تمام معلومات اپنی سمارٹ واچ پر بھی موصول کر سکتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں