لہسن فروخت کرنے والا یہ ریڑھی بان توآپ نے بھی دیکھ لیا لیکن یہ کن لوگوں کو کس بھاﺅ سے لہسن بیچ رہا ہے؟ جان کرآپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی
  • 1
  • 0

http://tuition.com.pk
garlic smile

جیالے سیاسی کارکن اپنے قائدین کی محبت میں ڈنڈے بھی کھاتے ہیں اور طرح طرح کے حلیے بھی اپناتے ہیں لیکن اس ریڑھی بان نے تو سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اینکر پرسن اقرار الحسن کی جانب سے ٹوئٹر پر لہسن فروخت کرنے والے ایک ریڑھی بان کی ویڈیو ’ غیر سیاسی پوسٹ‘ کے عنوان سے پوسٹ کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے یہ ادھیڑ عمر شخص اپنی سیاسی جماعت کے کارکنوں کیلئے خصوصی ڈسکاﺅنٹ دے رہا ہے۔ ریڑھی بان آواز لگا رہا ہے ’تھوم آگیا 100 دا 2 کلو، پی ٹی آئی آلیاں نوں ڈھائی کلو‘ (لہسن 100 روپے کا 2 کلو، پی ٹی آئی والوں کو 100 کا ڈھائی کلو)۔ اس ویڈیو پر لوگ طرح طرح کے تبصرے بھی کر رہے ہیں، سہیل نامی ن لیگی سپورٹر نے اقرار الحسن کو چیلنج کیا کہ وہ ایک دن اپنے ’ سرعام جانبازوں‘ کو بھی پی ٹی آئی کیلئے استعمال کریں گے جس پر اقرار الحسن نے کہا کہ جس دن انہوں نے اپنے جانبازوں کو سیاسی مقصد کیلئے استعمال کیا تو اس دن ان پر اللہ کی لعنت ہو۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں