گوشت کے پہاڑ کو شوہر نے وزن کم کرنے سے روک دیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
fat woman weight husband

 امریکا میں ایک شخص نے محض اس وجہ سے اپنی بیوی کو کھلا کھلا کر اس قدر موٹا کردیا کہ وہ اسے چھوڑ کر نہ جائے۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن کی رہائشی ’’بیٹی جو ‘‘ نے 13 برس کی عمر میں زیادتی کا نشانہ بننےکے بعد اس خیال کے تحت اپنا وزن بڑھانا شروع کیا کہ اگر وہ بڑی اور مضبوط ہوتی تو خود کو اس حادثہ سے بچا سکتی تھی۔ 17سال کی عمر میں بیٹی جوکی ملاقات مسٹرجوش سے ہوئی۔ اس وقت اس کا وزن 400 پاؤنڈ تھا اور دونوں نے شادی کر لی۔ ’’بیٹی جو‘‘ کا کہنا ہے کہ زیادتی کانشانہ بننے کے بعد اسے اپنی زندگی سے نفرت ہو گئی تھی اور اس نے خود کشی کی کوشش بھی کی تھی۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن کی رہائشی  660 پاؤنڈ وزنی خاتون ٹائلٹ جانے کے لیے بھی شوہر کے سہارے کی محتاج ہے۔اسے اس کے شوہر نے اس وجہ سے 7 سال تک وزن گھٹانے سے باز رکھا تاکہ وہ ہمیشہ اس کے پاس رہے۔ شوہر کو ڈر تھا کہ اگر اس کی بیوی دبلی پتلی ہوگئی تو پھر اسے اس کی ضرورت نہیں رہے گی اور ایسے میں وہ اسے چھوڑ بھی سکتی ہے۔ بیٹی جو کا کہنا ہے کہ جوش نے محض اس خوف سے کہ کہیں میں اسے چھوڑ کر چلی نہ جاؤں مجھے وزن کم کرنے سے روکے رکھا مگر اب سات سال بعد میں نے اسے اپنا وزن کم کروانے پر راضی کرلیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں