دس لاکھ افراد اوپرجانے کیلئے ہیں تیار‘دھماکے دار خبرآگئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
explosive news

امریکا کی نجی خلائی کمپنی نے آئندہ ایک صدی میں دس لاکھ افراد کو مریخ پر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا، جبکہ خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے بانی ایلان مسکنے کا کہنا ہے کہ پہلا سفر خطرات سے خالی نہیں ہوگا۔

 جنوبی افریقا میں پیدا ہونے والے ارب پتی ایلان مسک نے واشنگٹن میں ایک عالمی کانفرنس سے خطاب میں کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیاروں کے درمیان ٹرانسپورٹ نظام بنارہے ہیں اور ایک ہزار خلائی جہاز بناکر ہر جہاز کے ذریعے دو سو افراد کو مریخ پر بھیجیں گے۔کانفرنس کے بعد مسک نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ پچاس سال میں انسان مریخ پرہوگا،اگر پہلی بار سرخ سیارے پر جان والے زندہ رہے، تو مزید افراد کو بھیجا جائیگا۔ انکا کہنا ہے کہ ایک فرد کو مریخ پر بھیجے کے لئے ابتدائی طور ہر ایک فرد پر تقریبا 10بلین ڈالر کی رقم خرچ ہونے کا اندازہ لگایا گیا تھا تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ خرچہ کم ہوکر 20ہزار ڈالر رہ جائے گا، جبکہ زمین سے سرخ سیارے تک کا سفر 26 مہینوں پر محیط ہوگا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں