اب روزانہ گاڑی چلا کر بھی پٹرول کی بچت یقینی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
experts fuel cars

گاڑی میں ایندھن کم ہو تو کھڑکیاں بند کر دیں اور گاڑی میں تمام برقی آلات آف کر دیں ، 64 کلومیٹر کی رفتار پر گاڑی چلانے سے کم سے کم ایندھن خرچ ہوتا ہےایندھن کی بچت ہر ڈرائیور کی اولین ترجیح ہوتی ہےخصوصاً جب دورانڈرائیونگ ایندھن ختم رہا ہو تو اس کی بچت فوری ضرورت بھی بن جاتی ہے۔

 اس بچت کے لئے آپ کو ناصرف یہ معلوم ہونا چاہئیے کہ گاڑی کس رفتار پر سب سے کم تیل کھاتی ہے بلکہ ایندھن بچانے والی کچھ دیگر باتوں کا بھی علم ہونا چاہیے۔ماہرین کے مشوروں کی روشنی میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ کی گاڑی میں ایندھن بہت کم رہ گیا ہے تو ایسی صورت میں پہلے تو آپ تمام الیکٹرونک اسیسریز کو بند کردیں اور اگر فون چارجنگ پر لگارکھا ہے تو اسے بھی اتاردیں۔ گاڑی کے شیشے کھلے ہیں تو انہیں بند کردیں تاکہ ہوا کی وجہ سے پیدا ہونے والی مزاحمت کم ہوجائے۔اب اگر رفتار کی بات کی جائے تو 64 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر گاڑی چلانے سے ایندھن کم از کم خرچ ہو گا، تاہم آپ اس رفتار پر اسی صورت میں گاڑی چلا سکیں گے جب یہ آپ کے روٹ کے لئے مخصوص کردہ سپیڈ لمٹ کی حد میں ہو۔ بہرحال، ایندھن بچانے کے لئے یہ سپیڈ مناسب ترین ہے۔یہ بھی کوشش کریں کہ آپ کی رفتار میں اتار چڑھاؤ نہ ہو یعنی ایک مستقل رفتار کے ساتھ گاڑی چلاتے جائیں۔ مزید یہ کہ ٹائروں میں ہوا کم ہو تو بھی ایندھن زیادہ خرچ ہوتا ہے لہٰذا ایندھن کی بچت کے لئے اس پہلو کو بھی مدنظر رکھیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں