وہ کتا ب جو بل گیٹس نے تین ارب روپے میں خریدی،مگر کیوں؟وجہ جانئے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
expensive reason book buy bill gates

 مغرب کی ترقی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ہم اکثر یہ نہیں سوچتے کہ آخر وہ کیا بات ہے کہ جس نے یورپ کے عہد تاریکی کو روشنی میں بدل دیا۔ 

دراصل یہ اہل مغرب کی علم دوستی ہے جس کی ایک شاندار مثال جدید دور میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ایک قدیم کتاب کروڑوں ڈالر میں خرید کر پیش کی ہے۔ مشہور زمانہ پینٹنگ ”مونا لیزا“ کے خالق اور یورپی نشاة ثانیہ کے نمایاں ترین تخلیق کاروں اور دانشوروں میں شمار ہونے والے لیونارڈو ڈاونچی کی کتاب "Da Vinci's Dodex Leicester" تقریباً پانچ صدیاں قبل 1510 میں شائع کی گئی تھی۔ اس کتاب میں لیونارڈو نے مظاہر فطرت کے بارے میں اپنے مشاہدات بیان کئے ہیں اور اسے سائنس اور فلسفے کی مبادیات میں انتہائی اہم مقام حاصل ہے۔  بل گیٹس نے یہ کتاب 11 نومبر 1994ءکو 3,08,02,500 امریکی ڈالر (تقریباً 3 ارب 8 کروڑ پاکستانی روپے) کی حیران کن قیمت میں خریدی۔ تاریخی اہمیت کی حامل یہ کتاب 1717ءمیں تھامس کک، دی ارل آف لائسسٹر نے خریدی تھی اور یہ ان کے خاندان میں 263 سال تک رہی۔ 1980 میں اسے ارمنڈہیمر نامی ارب پتی شخص نے خرید لیا جبکہ 1994ءمیں یہ بل گیٹس کے پاس پہنچ گئی۔ بل گیٹس کہتے ہیں کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ یہ کتاب حاصل کر پائے کیونکہ اس کے تاریخی اور علمی مقام و مرتبے کو دیکھا جائے تو یہ ایک انمول خزانہ ہے۔


تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں