مہنگی ترین گاڑی تباہ اور ایک راہگیر کی جان لینے کے فوراً بعد چینی ڈرائیور کی ایسی حرکت کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا، جو دیکھے سر پکڑلے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
driver chinese accident

کارحادثے میں کسی راہگیر کی جان چلی جائے تو ڈرائیور کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں مگر گزشتہ روز ایک چینی باشندے نے اپنی قیمتی لیمبورگنی(Lamborghini) کار فٹ پاتھ پر جاتے تین افراد پر چڑھا دی۔

کار ان تینوں کو روندتی ہوئی ایک درخت کے ساتھ جا ٹکرائی، جس سے کار بھی تباہ ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر اس حادثے کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 24سالہ ڈرائیور اس خوفناک حادثے کے بعد بھی گاڑی سے باہر نکلنے کی کوشش کرنے کی بجائے کھڑکی سے آدھا باہر لٹک کر فون کالز اور ایس ایم ایس کر رہا تھا۔یہ حادثہ انڈونیشیاءکے صوبے مشرقی جاوا میں پیش آیا۔گاڑی کی رفتار اس قدر زیادہ تھی کہ وہ جاں بحق ہونے والے 51سالہ شخص کو کئی میٹر تک روندتی ہوئی ساتھ لے گئی اور سامنے موجود درخت سے ٹکرا گئی۔باقی دونوں افراد کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور پورے جسم پر شدید زخم آئے۔پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گاڑی کی ٹکر سے وہاں کھڑی ایک موٹر سائیکل بھی مکمل تباہ ہو گئی۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں