قرآن کریم کی مختلف سورتوں سے مسائل حل کیجئ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
different verse treatment quran pak

قرآن کریم کی مختلف سورتوں سے مسائل حل کیجئ

اس حقیقت سے کوئی انسان انکار نہیں کر سکتا دنیا میں ہر امیر غریب ، نیک و بد کو قانون قدرت کے تحت دکھوں ، غموں اور پریشانیوں ، بیماریوں سے کسی نہ کسی شکل میں ضرور واسطہ پڑتا ہے۔ لیکن وہ انسان خوش قسمت ہے جو اس غم ، دکھ اور پریشانی کو صبر اور حوصلہ کے ساتھ برداشت کرتا ہے۔ اگرچہ غم اور پریشانیوں کا علاج تو آج سے چودہ سو ۴۳ سال پہلے قرآن و حدیت میں بڑے احسن انداز کے ساتھ بیان کر دیا گیا۔ ہماری موجودہ پریشانیوں کی بنیادی وجہ قرآنی کمالات سے لا علمی اور دوری ہے۔ آئیے ہم آپ کو قرآنی شفا سے روشناس کرائیں تاکہ آپ کی مایوس کر دینے والی مشکلات فوری دور ہوں۔ یقین جانیے ان آزمودہ قرآنی شفاﺅں کو آزما کر خود کشتی تک پہنچنے والے خوشحالی کی زندگی ہنسی خوشی بسر کر رہے ہیں۔ قارئین! سورہ البقرہ سے لے کر سورہ الناس تک کے روحانی و ظائف و عملیات ملاحظہ فرمائیں۔ روحانی بیماری کی مثال:نیک کاموں میں دل کا نہ لگنا، برے کاموں میں مزہ آنا جسمانی بیماری کی مثال: ہر طرح کے جسمانی اعذار جس میں کھانسی نزلے سے لیکر فالج کینسر تک کی بیماریاں شامل ہیں۔ آیة الکرسی ایک زبردست روحانی ایٹم بم کثرت ستے اٹھتے‘ بیٹھتے آیة الکرسی کی تلاوت کیا کریں اس لیے کہ حدیث شریف میں ہے کہ : آیة الکرسی (ثواب میں ) قرآن مجید کی ساری آیات میں سب سے بڑھ کر آیت ہے۔ (مسلم ‘ابوداﺅد حصن حصین) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : ہر چیز کی کوئی چوٹی ہوتی ہے (جو سب سے اوپر اور بالا تر ہوتی ہے ) اور قرآن کریم کی چوٹی سورہ بقرہ ہے ، اور اس میں ایک آیت ایسی ہے جو قرآن شریف کی ساری آیتوں کی سردار ہے وہ آیة الکرسی ہے۔ (ترمذی ، حدیث نمبر :۸۷۸۲) شیطانی وساوس سے بچنے کے لیئے آیة الکرسی بہترین تحفہ ہے۔ یہ قرآن کی آیتوں کی سردار ہے۔ (ترمذی ‘ابن حبان ‘حاکم) جس بچہ اور مال پر اسے پڑھ کر دم کیا جائے یا لکھ کر ڈال دی جائے شیطان اس کے قریب نہیں آئے گا۔ (ابن حبان ‘ حصن حصین) حدیث بخاری میں ہے کہ سوتے وقت آیة الکرسی پڑھنے سے تمام شب اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس شخص کیلئے ایک نگہبان مقرر ہو جاتا ہے اور شیطان اس کے پاس نہیں آتا۔ (بخاری حدیث شریف مین آیا ہے کہ آیت الکرسی اپنے ثواب کے اعتبار سے چوتھائی قرآن کے برابر ہے ۔ (کنز العمال) جمعہ کے روز بعد عصر خلوت میں ستر بار پڑھنے سے قلب میں عجیب کیفیت پیدا ہو گی اس حالت میں جو دعا کرے قبول ہو گی۔ جو شخص اس کو تین سو تیرہ بار پڑھے، خیر بے شمار اس کو حاصل ہو گا۔ اگر مقابلہ عدو کے وقت اسی 313عدد کے موافق پڑھیں غلبہ حاصل ہو گا۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ جس گھر میں آیت الکرسی پڑھی جاتی ہے شیطان بھاگ جاتا ہے اور تین دین تک اس گھر میں داخل نہیں ہوتا، اور چالیس دن تک اس مکان پر سحرکا اثر نہیں ہو سکتا۔ شیطاطین جنات پر شعلہ زن ابن قتیبہ سے منقول ہے کہ کسی شخص نے ان سے بیان کیا۔ کہ میں بصرہ میں خرما کی تجارت کرنے گیا۔ کرایہ پر کوئی گھر نہ ملا، صرف ایک ایسا گھر ملا جس پر مکڑی نے جالے لگا رکھے تھے۔ میں نے اس کی وجہ پوچھی ‘ لوگوں نے کہا کہ س میں جن رہتا ہے۔ میں نے مالک سے کرایہ پر مانگا‘ اس نے کہا کہ کیوں اپنی جان کھوتے ہو؟ اس مکان پر بڑا بھاری جن قابض ہے، جو شخص اس میں رہتا ہے، وہ جن اس کو مار ڈالتا ہے۔ میں نے کہا کہ مجھ کو کرایہ پر دے دو، باقی اللہ مددگار ہے۔ اس نے وہ مکان مجھے کرایہ پر دیدیا۔ اور میں اس میں ٹھہر گیا۔ جب رات ہوئی ایک شخص سیاہ فام جس کی آنکھیں شعلہ آتش کے مثال روشن تھیں آیا میں نے آیت الکرسی پڑھنی شروع کی وہ بھی برابر پڑھتا رہا جب میں ولا یودہ حفظھما وھو العلی العظیم۔ پر پہنچا وہ نہ کہہ سکا میں نے اسی کو کہنا شروع کیا بس وہ تاریکی سی جاتی رہی اور رات بھی آرام سے رہا۔ جب صبح ہوئی اس جگہ نشان جلنے کا اور راکھ دیکھی اور ایک کہنے والے کی آوز سنی کہ تو نے بڑے بھاری جن کو جلایا میں نے پوچھا کس چیز سے جل گیا؟ جواب دیا کہ اس کلمہ سے ولا یودہ حفظھما وھو العلی العظیم۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں