کوے آپ پر حملہ کیوں کرتے ہیں؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
crows man attack

کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ کے قریب کوئی مردہ کوا گرا ہوا ہو اور اس کے ساتھی آپ پر حملے کی کوشش کررہے ہو ؟ اگر ہاں تو اس کی دلچسپ وجہ سامنے آگئی ہے۔

واشنگٹن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کوے اپنے مردہ ساتھیوں کا ماتم کرتے ہوئے اپنے زندگیوں کو لاحق ممکنہ خطرات کے بارے میں جاننے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ سیانے کوے اس جانور یا شخص کو بھی یاد رکھتے ہیں جو کسی مردہ کوے کے ساتھ نظر آیا ہو۔تحقیق میں تو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ پرندہ اس بات کا بھی امتیاز کرسکتا ہے کہ کسی فرد نے مردہ کوے کو اٹھا رکھا ہے یا کسی اور پرندے کو۔محققین کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ ہم سے پوچھتے تھے کہ کوے اپنے کسی مردہ ساتھی کے پاس ہمیں دیکھ کر حملہ کیوں کرتے ہیں جس کی وضاحت کے لیے ہمارے پاس کچھ نہیں ہوتا تھا۔تاہم اب ماہرین کا کہنا تھا کہ تجربے کے دوران بھس بھرے کوﺅں کو مختلف جگہوں پر رکھا گیا جن کے ساتھ ایک نقاب پوش شخص موجود تھا اور وہاں حیرت انگیز طور پر کوے جمع ہوکر شور مچانے لگے۔تحقیق کے مطابق 96 فیصد واقعات میں ایسا ہی ردعمل سامنے آیا اور یہ بھی معلوم ہوا کہ کوے وہاں کھڑے شخص کو پہچاننے لگے ہیں، سب سے دلچسپ امر یہ تھا کہ ان کی کائیں کائیں مزید 5 سے 11 کوﺅں کو وہاں کھینچ لاتی ہے۔

تاہم آدھے گھنٹے تک شور شرابا کرنے کے بعد وہ بتدریج چپ ہوتے ہیں اور پھر منتشر ہوجاتے ہیں۔

اور ایک بار وہ جس شخص کو مردہ کوے کے ساتھ دیکھ لیتے ہیں وہ اسے خطرناک ہی سمجھتے ہیں اور موقع ملنے پر حملہ کرنے سے بھی نہیں چوکتے۔

خیال رہے کہ ایک سابق تحقیق کے مطابق کوے ذہنی طور پر چار سالہ بچے جتنے ہوشیار ہوتے ہیں جبکہ ان کی دیگر دلچسپ صلاحیتیں بھی اکثر سامنے آتی رہتی ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں