دنیا کی بڑی کمپنیوں نے اچانک اپنے نام سے ’’ او‘‘ کیوں ہٹادیا ، بڑی وجہ سامنے آگئی
  • 0
  • 1

http://tuition.com.pk
companies removed reason

مختلف مصنوعات کی بڑی بڑی کمپنیوں نے اپنے لوگو سے ’اے (A)، بی (B) اور او (O)‘ کے الفاظ ہذف کرکے خون کے عطیے کے لیے مہم کی بھر پور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

این ایچ ایس بلڈ اینڈ ٹرانسپلانٹ اور لندن کی پی آر ایجنسی ایجن گروپ کے اشتراک سے خون کے عطیے کو فروغ دینے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر مہم مسنگ ٹائپ کیمپین MissingType campaign) چلائی جارہی ہے جس میں ملک کے بڑے بڑے پروڈکٹس نے اپنے لوگو سے تین الفاظ ’اے، بی اور او‘ ہٹا دییے ہیں۔دنیا بھر میں ’اے، بی اور او‘بلڈ گروپ کی اشد ضرورت ہوتی ہے، مذکورہ مہم 21 اگست تک جاری رہے گی جس میں امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، سنگاپور، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آئرلینڈ سمیت 21 ممالک کے 25 بلڈ سروس اورگنائزیشن اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔مائیکرو سافٹ کمپنی نے ( Microsoft) میں دو ’اوز‘ کو ہٹا دییے، کمپنی نے اس کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم مسنگ ٹائپ کیمپین کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، آپ بھی اس کی حمایت کا اظہار کریں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں