اس تصویر میں ایسی کیا بات ہے کہ خاتون ماڈل کی زندگی تباہ کر دی؟ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کر لیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
career reason model danger photograph

ماڈلنگ میں غیر معمولی شہرت اور مقبولیت پانے والی خوبرو تائیوانی ماڈل ہیڈی یہ نے تین سال قبل ایک ایسی تصویر بنوائی کہ جس نے ان کا ماڈلنگ کیریئر ہی تباہ کردیا اور آج وہ رو رو کر کہہ رہی ہیں کہ کاش وہ ایسی تصویر نہ بنواتیں۔

تائیوانی میڈیا کے مطابق ہیڈی نے تین سال قبل ماڈلنگ ایجنسی JWT کے ساتھ ایک پراجیکٹ میں کام کیا جس کے دوران ان کی تصویر ایک خوبرو مرد اور تین ’بدصورت‘ بچوں کے ساتھ بنائی گئی۔یہ ایک کاسمیٹک کلینک کا اشتہار تھا جو اس کے ذریعے لوگوں کو کاسمیٹک سرجری کی ترغیب دینا چاہتا تھا۔ ہیڈی کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ معاہدہ کیا گیا تھا کہ یہ تصویر صرف پرنٹ میڈیا میں جاری کی جائے گی مگر ایک اور کاسمیٹک کلینک نے اسے ڈیجیٹل میڈیا میں بھی پھیلادیا۔ بعدازاں جریدے Heilogjiang نے اسے ایک جھوٹی کہانی کے ساتھ منسلک کردیا جس میں بتایا گیا تھا کہ ایک عورت کے ہاں مسلسل بدصورت بچے پیدا ہونے پر خاوند نے اسے طلاق دے دی۔ اس کے بعد تو ہیڈی کے متعلق سینکڑوں جھوٹی کہانیاں عام ہوگئیں اور لوگوں نے یہ بھی کہنا شروع کردیا کہ وہ اصل میں بدصورت ہے اور محض پلاسٹک سرجری کے ذریعے خوبصورت نظر آتی ہے۔
ہیڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شہرت اتنی خراب ہوئی کہ انہیں ماڈلنگ کا کام ملنا بند ہوگیا اور ان کا کیریئر تباہ ہوکر رہ گیا۔ اس موقع پر وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور پھوٹ پھوٹ کر رودیں۔ وہ اب معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والی ماڈلنگ ایجنسی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی تیاری بھی کررہی ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں