کوٹ کا نچلا بٹن نہ لگانے کی دلچسپ وجہ جانتے ہیں؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
button reason

کیا آپ کو معلوم ہے کہ جب آپ تھری پیس سوٹ کا کوٹ پہنتے ہیں تو کبھی بھی اس کے تین یا دو بٹنوں میں سے نچلا بٹن نہیں لگاتے۔

جی ہاں واقعی یہ بہت پرانی روایت ہے اور کوٹ کے تین بٹنوں میں سے اوپر والا کبھی کبھار لگایا جاسکتا ہے، درمیان والا ہمیشہ جبکہ نیچے والا کبھی نہیں، جبکہ اگر کوٹ میں دو ہی بٹن ہو تو صرف اوپر والا ہی لگایا جاتا ہے۔اور اس اصول کا اطلاق ویسٹ کوٹ پر بھی ہوتا ہے۔اگر نیچے والا بٹن لگانا نہیں ہوتا تو کوٹ پر موجود کیوں ہوتا ہے؟ اس پرانی روایت کی وجہ انتہائی دلچسپ ہے۔تو اس کا جواب ایک انتہائی موٹے بادشاہ کنگ ایڈورڈ ہفتم کے دور میں ملتا ہے۔1901 سے 1910 تک برطانیہ پر حکومت کرنے والے اس بادشاہ کی وجہ سے کوٹ پہننے کا یہ فیشن سامنے آیا۔جب ایڈورڈ ہفتم ولی عہد تھے اور سفر کے دوران سوٹ پہنتے تھے تو ان کا موٹاپا ویسٹ کوٹ کا نچلا بٹن لگانے کی اجازت نہیں دیتا تھا۔اسی طرح کوٹ کا نچلا بٹن وہ اس لیے نہیں لگاتے تھے کیونکہ انہوں نے اسے گھڑ سواری کے لیے پہنے جانے والی جیکٹ کا متبادل بنا دیا تھا۔اور ان کے ہی احترام میں پہلے برٹش کورٹ اور بتدریج برطانیہ اور اس کے زیرقبضہ ممالک میں کوٹ کے نچلے بٹن کو نہ لگانا روایت بن گیا۔اسی طرح وہ کبھی کبھار کوٹ کا اوپری بٹن اس لیے لگاتے تاکہ عام لوگوں جیسے نظر آئیں جبکہ درمیان کا بٹن ہمیشہ لگانے کی وجہ کوٹ کو تحفظ دینا تھا۔ویسے آج کل دو بٹن والے کوٹ زیادہ استعمال کیے جاتے ہیں اور ان پر بھی اسی روایت کا اطلاق ہوتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں