ٹوٹی ہڈیوں کے علاج میں اہم پیشرفت
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
broken bones treatment


امریکی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے سرد پلازما استعمال کرتے ہوئے ٹوٹی ہڈیوں کی تیز رفتار بحالی کے کامیاب تجربات کیے ہیں جن سے یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے ہسپتالوں میں بھی جلد ہی استفادہ کیا جانے لگے گا۔

ماہرین نے مائیکرو سیکنڈ پر محیط سرد پلازما کے جھماکوں کی مدد سے ہڈیوں کی تشکیل کرنیوالے خلیات کی تیز رفتار افزائش اور نتیجتاً ہڈیوں کی جلد بحالی کا عملی مظاہرہ کیا ہے ۔ ان تجربات کے دوران جب انہوں نے پلازما جھماکوں کا دورانیہ مزید کم کرکے انہیں نینو سیکنڈ پیمانے جتنا مختصر کیا تو اس کا الٹا اثر ہوااورسرد پلازما کے یہی ’’نینو سیکنڈ جھماکے ‘‘ خلیوں میں تقسیم کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے لگے ۔تجربات کی غرض سے یہ خلیات ہڈیوں کے مختلف حصوں سے حاصل کرکے پیٹری ڈش میں رکھے گئے تھے یعنی ابھی اس تکنیک کو انسانی جسم میں موجود خلیات پر آزمانا باقی ہے ۔ماہرین کا یہ گروپ اس سے پہلے سرد پلازما کو مختلف انداز سے کھال اور ہڈیوں کے خلیات پر براہِ راست استعمال کرچکا ہے جبکہ حالیہ تجربات میں انہوں نے ’’ایکسٹرا سیلولر میٹرکس‘‘ کو ہدف بنایا۔ یہ کولاجن اور دوسرے پروٹینز پر مشتمل ایک ایسا جال ہوتاہے جس نے ہڈیوں کے خلیات کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہوتا ہے اور جس میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے ہڈیوں کے خلیوں کی افزائش میں تیزی یا سست رفتاری آتی ہے ۔ان تجربات سے امید پیدا ہوچلی ہے کہ نہ صرف آنیوالے برسوں میں سرد پلازما کی مدد سے ایک طرف تو ٹوٹی ہڈیوں کا بہتر اور تیزرفتار علاج ممکن ہوسکے گا بلکہ ضرورت پڑنے پر اسی سرد پلازما سے کینسر کے علاج میں بھی فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔
 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں