مجھے کینسر موبائل فون کی وجہ سے ہوا کیونکہ۔۔۔
breast scientific research reason mobile cancer

ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ بعض لوگوں کو قمیص یا شرٹ کی اوپر کی جیب میں موبائل فون رکھنے کی عادت ہوتی ہے۔ ان لوگوں کو اگر معلوم ہو جائے کہ دل کے قریب موبائل فون رکھنا کتنا خطرناک ہو سکتا ہے تو شاید یہ موبائل فون کا استعمال ہی ترک کردیں۔

موبائل فون سے نکلنے والی خطرناک شعاعیں انسان کو کینسر جیسے موذی مرض میں بھی مبتلا کر سکتی ہیں، اسی لیے تو ماہرین موبائل کے زیادہ استعمال سے بھی منع کرتے ہیں۔ اب اس برطانوی خاتون ہی کو لیجیے جو گزشتہ 10برس سے موبائل فون اپنی چولی(brassiere)میں رکھتی رہی ہے اور اب بریسٹ کینسر کی ایک خطرناک قسم میں مبتلا ہو چکی ہے۔
کینسر کی یہ قسم اس قدر خطرناک ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق برطانیہ کے علاقے برک شائر کے ایک قصبے بریک نیل کی رہائشی 51سالہ وینڈے ہالٹ اپنی 53ویں سالگرہ نہیں منا پائے گی اور اس سے پہلے ہی موت کے منہ میں چلی جائے گی۔ وینڈے ہالٹ کا کہنا ہے کہ میرے خاندان میں اس سے پہلے کبھی کسی خاتون کو یہ مرض لاحق نہیں ہوا ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ میں موبائل فون کی تابکاری کی وجہ سے بریسٹ کینسر میں مبتلا ہوئی ہوں۔ وینڈے نے مزید بتایا کہ میں نے کبھی اس بات پر توجہ نہیں دی کہ مجھے اس جگہ موبائل رکھنا چاہیے یا نہیں۔ میں لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ وہ لوگ اگر سینے کے قریب موبائل رکھنے کے عادی ہیں تو فوری طور پر اپنی یہ عادت ترک کردیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں