برمودا ٹرائی اینگل میں بڑے بڑے جہاز کیوں غائب ہوجاتے ہیں؟ بالآخر سائنسدان نے اصل وجہ بتادی
bermuda triangle reason scientist

برمودا ٹرائی اینگل ایک معمہ تھا جہاں بڑے بڑے بحری جہازغائب ہونے کی کئی توجیحات بتائی جاتی تھیں لیکن اب سائنسدانوں نے جہاز غائب ہونے کی اصلی وجہ بتا کر تمام اندازے غلط ثابت کر دیئے ہیں۔

سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”برمودا ٹرائی اینگل میں دراصل بہت بڑے سمندری طوفان اٹھتے ہیں جن کی لہریں 100فٹ سے بھی زیادہ بلند ہوتی ہیں جن کا بحری جہاز مقابلہ نہیں کر سکتے اور ان کے ساتھ ہی غرق ہو کر سمندر کی تہہ میں پہنچ جاتے ہیں۔“برطانیہ کی یونیورسٹی آف ساﺅتھ ہیمپٹن کے بحری جغرافیہ کے ماہر ڈاکٹر سائمن باکسل کا کہنا تھا کہ ”برموداٹرائی اینگل کے مقام پر دو یا تین مختلف پانی ملتے ہیں جس کے باعث ہماری سوچ سے بھی بڑے طوفان اٹھتے ہیں۔ ایسے طوفان سمندر میں کہیں بھی اٹھ سکتے ہیں، لیکن برمودا ٹرائی اینگل نارتھ اٹلانٹک کا بہت بڑا حصہ ہے جہاں دو سے زائد پانی ملتے ہیں۔اس کے تین اطراف میں فلوریڈا، برمودا اور پیورٹوریکو ہیں۔ چنانچہ یہاں سے بحری جہاز بہت زیادہ تعداد میں گزرتے ہیں لہٰذا ان کے غرق آب ہونے کے واقعات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔“برمودا ٹرائی اینگل کے متعلق یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس کے اوپر سے گزرنے والے ہوائی جہاز بھی غائب ہو جاتے ہیں۔ اس حوالے سے ڈاکٹر باکسل کا کہنا تھا کہ ”برمودا ٹرائی اینگل کے اوپر سے گزرنے والے ہوائی جہازوں کا غائب ہو جانا محض اتفاق کی بات ہے۔ یہاں زیادہ تر جہاز اس وقت لاپتہ ہوئے جب جی پی ایس ٹیکنالوجی ابھی نہیں آئی تھی۔ اب برموداٹرائی اینگل میں ہوائی جہازوں کے غائب ہونے کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں۔“

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں