انٹر نیٹ پر ہمسفر ڈھونڈنے والوں کیلئے انتہائی بری خبر،آپ کا پول کھل گیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
bad search lover news internet

حیاءسوز تعلقات کو فروغ دینے کے لئے قائم کی گئی بدنام زمانہ ویب سائٹ اڈلٹ فرینڈ فائنڈر نے اپنے صارفین پر یہ انکشاف کرکے بجلی گرادی ہے کہ ان کا پرائیویٹ ڈیٹا بڑے پیمانے پر لیک ہوگیا ہے۔

مختصر دورانیے کے تعلقات کے لئے ساتھی ڈھونڈنے میں مدد فراہم کرنے والی ویب سائٹ کے تقریباً ساڑھے چار کروڑ صارف ہیں۔ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اس کے تقریباً چالیس لاکھ صارفین کا حساس نوعیت کا ڈیٹا چوری ہوگیا ہے جس میں ای میل ایڈریس، جنسی ترجیحات اور دیگر پرائیویٹ معلومات شامل ہیں۔ اس انکشاف کے بعد ویب سائٹ کے لاکھوں صارفین شدید پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ کب اور کہاں ان کی شرمناک تفصیلات دنیا کے سامنے آجائیں گی۔ ویب سائٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیٹا چوری ہونے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ انتظامیہ کے ایک بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتیں یہ بتانا ممکن نہیں ہوگا کہ اس واقع میں کل کتنے صارفین متاثر ہوئے ہیں اور ڈیٹا کی چوری کا پھیلاﺅ اور گہرائی کس حد تک ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں