آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
astrology today start

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
جنوری09 منگل۔ سفر کے مواقع پیش آئیں گے جس کے باعث نصیب یاوری کر سکے گا اور درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔ غلط فہمیاں دور ہو سکیں گی۔ جلد بازی سے گریز کریں۔ ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔
برج ثور
جنوری09 منگل۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں گے۔ دوسروں کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو سکتے ہیں۔ نصیب کشائی ہو سکے گی۔ آرٹ کے شعبے کی طرف رجحان رہے گا۔ بہتر فیصلے کر سکیں گے۔

برج جوزا
جنوری09 منگل۔ لمبے عرصے کیلئے سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔ خوش اخلاقی ‘ اچھا کام اور نئے دوست بن سکیں گے۔ اخراجات میں کمی ہو سکے گی۔
برج سرطان
جنوری09 منگل۔ والدین کی صحت کا خاص خیال رکھئے۔ بیرون ملک سفر میں ابھی کچھ تاخیر ہے۔ مسائل کا خاتمہ اور خوشگوارتبدیلیاں ہو سکیں گی۔ خود اعتمادی اور قائدانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ 
برج اسد
جنوری09 منگل۔ صحت سے متعلقہ معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ محبت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے چل سکیں گے۔ بہن بھائیوں اور رشتے داروں کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ 
برج سنبلہ
جنوری09 منگل۔ ذہن منتشر رہے گا۔ بحث و مباحثہ طول پکڑ سکتا ہے۔ مثبت بات چیت سے معاہدے طے ہو سکیں گے۔ گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔
برج میزان
جنوری09 منگل۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات بہتر ہونگے۔ دوسروں کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو سکتے ہیں۔ نصیب کشائی ہو سکے گی۔ آرٹ کے شعبے کی طرف رجحان رہے گا۔ بہتر فیصلے کر سکیں گے۔
برج عقرب
جنوری09 منگل۔ آپ خود کو پہلے سے بہتر محسوس کریں گے۔ حاسدین کی نظر بد سے بچے رہیں گے۔ شریک حیات اور شریک کار دونوں کیساتھ بہتر تعلقات رہیں گے۔ حسد پیدا ہو سکتا ہے۔ ذہن منتشر رہے گا۔

برج قوس
جنوری09 منگل۔ شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔ شریک حیات کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے جس کے باعث گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ بیک وقت دو طرح کی سوچ آپ کے ذہن پر حاوی رہے گی۔
برج جدی
جنوری09 منگل۔ محبت کے معاملات میں مصروفیت رہے گی اور قسمت کا ساتھ بھی رہے گا۔ اس کے علاوہ نصیب یاوری کرنے سے کاروباری معاملات میں بھی فائدہ ہوگا اور نامکمل کام کر سکیں گے۔

برج دلو
جنوری09 منگل۔ بہن بھائیوں اور رشتے داروں کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ جس سے کافی مسائل خود بخود حل ہو سکیں گے۔ قانونی معاملات سے گریز کرنا بہتر رہے گا۔ سفر وسیلۂ ظفر ثابت ہو گا۔
برج حوت
جنوری09 منگل۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ بحث و تکرار سے گریز کریں ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے جس سے مسائل اور پریشانی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو سکے گا۔ حاسدین نقصان پہنچا سکتے ہیں لہٰذا محتاط رہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں