جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
astrology today start

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

حمل:

21مارچ تا21اپریل

بسلسلہ عشق و محبت بہت زیادہ گہرائیوں میں نہ جایئے آپکے ڈوب جانے کا اندیشہ ہے مخالفین سے الجھنے کے بجائے راہ راست پر لانے کی کوشش کیجیے، اس سلسلے میں مصالحانہ طریقہ اختیار کرنا آپ کیلیے بہتر ہو سکتا ہے۔

ثور:

22اپریل تا20مئی

آپ کے نام نہاد دوست آپ کے خلاف سازش کر سکتے ہیں، بہرحال آپ کو اتنا اندازہ تو ہو ہی چکا ہو گا کہ برے وقت کے دوران کوئی کسی کا ساتھ نہیں دیتا ۔

جوزا:

21مئی تا21جون

کسی بڑی پارٹی کے ساتھ کاروباری معاہدہ ہو سکتا ہے، بردباری سے کام لیجیے، اس سلسلے میں سیاسی طریقہ اختیار کرتے ہوئے صلح کر لینا زیادہ مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

سرطان:

22جون تا23جولائی

خود کو بدلنے کی کوشش کریں یہ ضروری تو نہیں کہ وقت ہمیشہ ہی آپ کا ساتھ دیتا رہے آپ نے خاصی دشواریوں کے باوجود بھی بعض اہم کاموں کے سلسلے میں بامقصد کامیابی حاصل کی ہے۔

اسد:

24جولائی تا23اگست

کسی گھریلو واقعہ کی بنیاد پر کسی قریبی عزیز سے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں، جذباتیت کا مظاہرہ کرنے کے بجائے حقیقی تصویر بننے کی کوشش کیجیے، یقینا آپ کی غلط فہمی دور ہو سکتی ہے، ورنہ حالات بگڑ سکتے ہیں۔

سنبلہ:

24اگست تا23ستمبر

اہل خانہ ہی میں کوئی فرد آپ کے خلاف افواہیں پھیلا سکتا ہے ۔ اس طرح ظاہر ہے کہ مخالفین کو بھی سر اٹھانے کا موقعہ مل سکتا ہے۔ آپ کے کاروباری معاملات بھی الجھ سکتے ہیں ۔

میزان:

24ستمبر تا23اکتوبر

آپ بعض اوقات اپنے معاملات میں انتہائی جلد بازی اور تیزی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ آپ چونکہ وفادار ہیں اس لیے دوسروں سے بھی وفا کی ہی توقع رکھتے ہیں جبکہ آپ کے ساتھ ایسا ہوتا نہیں۔

عقرب:

24اکتوبر تا22نومبر

مخالف سے صلح کا امکان ہے لیکن آپ یہ صلح ذرا دیکھ بھال کر ہی کریں ایسا نہ ہو کر دشمن کی کسی چالاکی کا آپ شکار بن جائیں ۔کاروبار کرنے والے حضرات اپنی کوششوں کا بہتر صلا پا سکیں گے۔

قوس:

23نومبر تا22دسمبر

آپ اپنی اسکیموں کو عملی جامہ پہناتے جائیں بہتر نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ آپ کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کے پاس سواری ہے تو اسے احتیاط سے چلائیں۔

جدی:

23دسمبر تا20جنوری

اخراجات بڑھانے کے بجائے کم کر دیں تاکہ گھریلو ماحول سازگار رہ سکے ۔ ہم نے تو دونوں ہی راستے آپ کو دکھا دیے ہیں اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کون سا راستہ اختیار کر تے ہیں۔

دلو:

21جنوری تا19فروری

پریشانیاں کافی حد تک ختم ہو سکتی ہیں۔ کاروبار بتدریج ترقی پذیر ہو سکتا ہے چند دیرینہ امیدیں پوری ہو سکتی ہیں۔ آمدنی بھی معقول ہو سکتی ہے اور اخراجات بھی زیادہ ہی رہیں گے۔

حوت:

20 فروری تا 20 مارچ

یہ عرصہ گھریلو ماحول کو مزید خوشگوار بنانے میں آپ کا معاون و مددگار ثابت ہو سکتا ہے، آپ کی کاوش اور ہمت قابل داد ہے بفضل خدا آپ اپنے نیک اور پرخلوص جذبوں کا صلہ توقع سے بڑھ کر پا سکیں گے۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں