جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا
  • 0
  • 1

http://tuition.com.pk
astrology today stars

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

حمل:

21مارچ تا21اپریل

ہم آپ سے یہ بھی پوچھنا چاہتے ہیں کہ مستقبل کی فکر کسے نہیں ہوتی لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ مستقبل کی لمبی سوچوں میں ڈوب کر’’ حال ‘‘کو بھی اچھا خاصا متاثر کر لیا جائے۔

ثور:

22اپریل تا20مئی

آپ نے تاریکی کو دور کرنے کیلیے اعلیٰ صلاحیتوں کا چراغ جلایا تھا اسکی روشنی میں آپکے اس دوست کو منزل حاصل ہوئی تھی آج آپ اندھیرے میں ہیں کیا وہ آپ کیلیے امیدوں کا چراغ نہیں جلا سکتا۔؟

جوزا:

21مئی تا21جون

جو لوگ ملازمت کرتے ہیں وہ بہت زیادہ احتیاط برتیں ۔ ان کے مخالف انھیں اس عہدے پر دیکھنا قطعی پسند نہیں کرتے۔ آپ کو عشق و محبت کے معاملات میں مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

سرطان:

22جون تا23جولائی

سچے دل کے ساتھ توبہ کریں بلکہ عہد کر لیں کہ آئندہ کسی کو نہیں ستائیں گے ‘ کسی کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی جرأت نہیں کریں گے اور اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ انجام دیں۔

اسد:

24جولائی تا23اگست

یقینا ان افراد کی دعائیں آپ کے لیے انتہائی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتی ہیں کیونکہ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ جو شخص خدا کے بندوں کو خوش کرتا ہے خدا اسے بھی خوشیوں سے مالامال کر دیتا ہے۔

سنبلہ:

24اگست تا23ستمبر

آپ کاروبار میں کم از کم سرمایہ لگایئے، بفضل خدا زیادہ سے زیادہ منافع لازمی حاصل ہو سکے گا، یہی اچھے وقت کی دلیل اور نشانی ہے لہٰذا آپ اپنے اچھے اور مخلص کاروباری دوستوں کے ساتھ بھی رابطہ ضرور کریں۔

میزان:

24ستمبر تا23اکتوبر

اب پھر آپکے اچھے دور کا آغاز ہو رہا ہے چنانچہ یہی مطلب پرست مختلف بہانوں کے تحت آپ کے قریب آنیکی کوشش کرینگے۔ بہتر ہے کہ انکو پیچھے ہٹا کر اپنے حقیقی ہمدردوں کو آنے کا موقع دیا جائے

عقرب:

24اکتوبر تا22نومبر

آپ کے ذاتی منصوبے درست نہیں، اپنے مخلص ساتھیوں کے ساتھ مشورہ ضرور کریں، کاروبار میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کریں اس کی موجودہ صورت بحال رہنے دیں راہ چلتے ہوئے محتاط رہیں۔

قوس:

23نومبر تا22دسمبر

بسلسلہ عشق و محبت زیادہ گہرائیوں میں نہ جائیں، مخالفین سے الجھنے کے بجائے انھیں راہ راست پر لانے کی کوشش کریں۔اس سلسلے میں مصالحانہ طریقہ اختیار کرنا آپ کے لیے بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔

جدی:


23دسمبر تا20جنوری

دیکھئے گھریلو قسم کے معاملات کا فیصلہ کرتے ہوئے خود کو نارمل رکھنے کی کوشش کیجیے اس لحاظ سے آپ کا جذباتی رویہ اختیار کرنا آپ کے لیے بہتر ثابت نہیں ہو سکتا ہے۔حتیٰ الامکان اجتناب برتیں۔

دلو:

21جنوری تا19فروری

اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کو تھوڑے عرصے کے لیے پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن یہ پریشانیاں کسی بڑے نقصان کا باعث نہ بن سکیں گی۔ یوں سمجھ لیں کہ خوشیاں زیادہ ملیں گی اور غم کم۔

حوت:

20 فروری تا 20 مارچ

آپ تقاضا حالات سمجھ کر انھی اصولوں پر چلنے کی کوشش کیجیے جن پر ہر عقلمند انسان عمل پیرا ہے، فضول قسم کی ضد اور ہٹ دھرمی سے پہلے بھی آپ بہت کچھ گنوا چکے ہیں اب مزید ضائع کرنے کی غلطی نہ کریں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں