جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
astrology today stars

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

حمل:

21مارچ تا21اپریل

غلط فہمیوں کا ازالہ کافی حد تک ہو سکتا ہے، آپ کے شریک حیات بھی اپنا سلوک مزید بہتر کر سکتے ہیں اس طرح محرومی کے جس عذاب سے آپ دوچار تھے وہ خود بخود ختم ہو جائیگا اور آپ کو ہر خوشی بآسانی میسر آ سکے گی۔

ثور:

22اپریل تا20مئی

بے خوف و خطر اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لایئے بفضل خدا چند دیرینہ الجھنوں سے یقینا نجات مل سکے گی، نزدیکی سفر امیدوں کی بار آوری کا سبب بن سکتا ہے۔

جوزا:

21مئی تا21جون

رہائش ہرگز نہ بدلیں اس طرح خیالات مزید الجھ سکتے ہیں تھوڑا سا صبر کر لیں کاروبار کو وسعت دینے کے لئے آپ کو جمع شدہ رقم خرچ کرنا پڑ سکتی ہے، اطمینان رکھیں نقصان نہیں ہو گا۔

سرطان:

22جون تا23جولائی

تعلیمی معاملات توقع کے مطابق طے پا سکتے ہیں، محبت کے سلسلے میں کامیابی ہو سکتی ہے منگنی یا شادی کا امکان بہت زیادہ نہیں، مخالف رشتہ داروں کے ساتھ بھی مراسم خوشگوار ہو سکتے ہیں۔

اسد:

24جولائی تا23اگست

کاروباری سلسلے میں حالات کافی موافق رہیں گے، بہتر یہی ہے کہ اس رقم کو بھی آپ کاروبار میں لگا دیں کیونکہ اگر زیادہ دولت جمع کرنے کی نیت سے یہ رقم محفوظ رکھنا چاہی تو پھر کچھ باقی نہ رہے گا۔

سنبلہ:

24اگست تا23ستمبر

محبوب سے وابستہ توقعات دم توڑ سکتی ہیں، ہو سکتا ہے کہ آپ کا یہ پسندیدہ فرد آپ کے نام نہاد دوست کے ساتھ مل کر کسی سازشی فتنے کو جنم دے بیٹھے لہٰذا مکمل احتیاط کیجئے۔

میزان:

24ستمبر تا23اکتوبر

اگر آپ کا کاروبار شراکتی ہے تو پھر شریک کار پر گہری نظر رکھیں وہ آپ سے ناجائز استفادہ کرنے کی کوشش لازمی کر سکتا ہے، ملازمت کے معاملات جوں کے توں رہیں گے۔

عقرب:

24اکتوبر تا22نومبر

آپ اپنے دیرینہ مقاصد بآسانی پورے کر سکیں گے، یہ بات بھی اچھی طرح یاد رکھ لیں کہ ان دنوں آپ کے کام جس قدر کوئی مخالف آ سکتا ہے دوست نہیں آ سکتا بلکہ دوستوں کی جانب سے اندیشہ ہی رہے گا۔

قوس:

23نومبر تا22دسمبر

آپ اپنے شریک حیات کو مکمل طور پر اپنا ہمنوا بنانے میں کامیاب ہو سکیں گے، شریک حیات کی تمام تر محبت آپ کا مقدر بن جائے گی اور وقت انتہائی خوشگوار ماحول میں بسر ہو سکے گا۔

جدی:

23دسمبر تا20جنوری

کوئی نیا دوست ہرگز نہ بنائیں، ممکن ہے کہ اس نئی دوستی کی قیمت اس قدر بھاری ادا کرنی پڑ جائے جسے آپ ساری زندگی فراموش نہ کر سکیں، صحت جسمانی خراب ہو سکتی ہے۔

دلو:

21جنوری تا19فروری

اگر آپ نے اپنے مزاج پر قابو رکھا اور شریک حیات کو ناراض ہونے کا موقعہ نہ دیا تو پھر ڈھیر ساری خوشیوں کے پھول آپ کے دامن میں ہو سکتے ہیں۔اپنی صحت جسمانی کا خاص خیال رکھیں۔

حوت:

20 فروری تا 20 مارچ

ذہن کو بھٹکنے نہ دیں اسے ہر فکر سے آزاد رکھنے کی کوشش کریں زیادہ سوچ بچار کرنے والے افراد پرمسرت زندگی گزارنے سے قاصر رہتے ہیں بلکہ وہ سوچوں کے تانے بانے میں الجھ کر کیا سے کیا بن جاتے ہیں۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں