جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
astrology today stars

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

حمل:

21مارچ تا21اپریل

آپ بعض اوقات اپنے معاملات میں انتہائی جلد بازی اور تیزی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں، آپ چونکہ وفادار ہیں اس لیے دوسروں سے بھی وفا کی ہی توقع رکھتے ہیں جبکہ آپ کے ساتھ ایسا ہوتا نہیں۔

ثور:

22اپریل تا20مئی

عزیزوں کے ساتھ بھی آپ کا سلوک عجیب و غریب ہو سکتا ہے تعلیمی سلسلے میں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے اپنے دوستوں پر زیادہ بھروسہ ہر گز نہ کیجیے دیرینہ آرزو دم توڑ سکتی ہے۔

جوزا:

21مئی تا21جون

اخراجات بڑھانے کے بجائے گھٹا دیں تاکہ گھریلو ماحول سازگار رہ سکے، ہم نے تو دونوں ہی راستے آپ کو دکھا دیے ہیں اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کون سا راستہ اختیار کرتے ہیں۔

سرطان:

22جون تا23جولائی

چند دیرینہ مخالف اپنے کسی مطلب کی خاطر اچانک آپ کے قریب آ سکتے ہیں ان سے بچنے کی کوشش ضرور کریں ورنہ خاصا بڑا نقصان ہو سکتا ہے خود کو قابو میں رکھیں۔

اسد:

24جولائی تا23اگست

ہمارے گزشتہ دیے گئے مشوروں کو اپنا نصب العین بنائے رکھئے تاکہ زندگی بہتر انداز سے گزر سکے لاحاصل سوچوں کا غبار آپ کے دماغ پر مسلط ہو سکتا ہے کوشش کیجیے کہ ایسا نہ ہو سکے۔

سنبلہ:

24اگست تا23ستمبر

ہمارے مشوروں پر عمل پیرا ہو کر حالات بدلنے کی کوشش بھی کرتے رہے، اچھی نیت رکھتے ہوئے جدوجہد کی جائے تو ناکامی نہیں ہوتی چنانچہ چند اہم کاموں میں کامیابی حاصل کرکے اپنے مخالفوں کو حیران ضرور کر دیا ہو گا۔

میزان:

24ستمبر تا23اکتوبر

ہر کام کرنے کیلیے صرف اپنی ہی صلاحیت پر بھروسہ کیجیے، کسی دوسرے پر خواہ وہ کتنا ہی قریبی عزیز کیوں نہ ہو بہت کم اعتماد کیجیے کیونکہ دوسروں کی رائے پر چلنے والے افراد بہت کم کامیاب زندگی بسر کرتے ہیں۔

عقرب:

24اکتوبر تا22نومبر

مکان کی تبدیلی خوشگوار نتائج کی حامل ہو سکتی ہے، آپ کا ذہن بھی خاصا الجھ سکتا ہے، اپنی کسی ایسی اسکیم کو عملی شکل نہ دیں جس کا تعلق سیاست سے ہو، نزدیکی سفر شوق سے کریں۔

قوس:

23نومبر تا22دسمبر

آپ کی لاپرواہی یا جلد بازی سے کیے گئے فیصلوں کی وجہ سے کاروبار کی پوزیشن کمزور ہو سکتی ہے، مشترکہ بزنس بھی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتا ہے، صحت جسمانی بھی گاہے بگاہے خراب رہے گی۔

جدی:

23دسمبر تا20جنوری

کوئی اہم اور مقتدر شخصیت کسی نہ کسی سبب آپ سے بھر پور تعاون کر سکتی ہے۔آپ کے والدین سے تعلقات بھی مضبوط ہو سکتے ہیں ۔ گھریلو ماحول بھی خاصا خوشگوار رہے گا۔

دلو:

21جنوری تا19فروری

آپ کے لیے یہ عرصہ عجیب و غریب حالات کا مجموعہ ثابت ہو سکتا ہے، اگر ایک طرف امید ہو گی تو دوسری طرف کسی نہ کسی پہلو سے ناامیدی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

حوت:

20 فروری تا 20 مارچ

آپ ہر قسم کا کاروبار پوری ذمے داری کیساتھ کر سکتے ہیں لیکن کر نہیں پاتے اس کی سب سے بڑی وجہ آپ کی غیر مستقل مزاجی اور جلد بازی قرار دی جا سکتی ہے لہٰذا ایک وقت میں ایک کام کرنے کی کوشش کریں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں