جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
astrology today stars

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

:حمل

21مارچ تا21اپریل

بسلسلہ کاروبار اپنی ذاتی سکیموں کو عملی شکل دیں ، کافی فائدہ ہو سکتا ہے، ملازمت میں حسب منشاء تبدیلی ہو سکتی ہے، دوستوں سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں، گھریلو ماحول تسلی بخش رہے گا۔

ثور:

22اپریل تا20مئی

مذہب سے دلچسپی بڑھ سکتی ہے، والدین سے فائدہ ہو سکتا ہے، مقدمہ کا فیصلہ منشاء کے مطابق ہو سکتا ہے، کوئی نئی رشتہ داری بھی قائم ہو سکتی ہے، سفر شوق سے کیجئے نتیجہ توقع کے مطابق ہو سکتا ہے۔

جوزا:

21مئی تا21جون

اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو بروئے کار لایئے وقت آپ کا ساتھ دے سکتا ہے اور آپ بہت کچھ حاصل کر سکیں گے، دیرینہ آرزوئوں کی تکمیل ہو سکے گی، بسلسلہ جائیداد آپ کی دیرینہ خواہشات پوری ہو سکتی ہیں۔

سرطان:

22جون تا23جولائی

بعض اہم ترین الجھے ہوئے مسائل حل ہو سکیں گے، پرانی سکیموں کو عملی شکل دینے کی کوشش کریں، کاروبار نو کے آغاز کا بھی موقع مل سکتا ہے، چند خاص لوگوں کے ساتھ تعلقات قائم ہو سکتے ہیں۔

اسد:

24جولائی تا23اگست

کسی کے ساتھ بھی جھگڑا فساد نہ کریں ورنہ آپ کے خلاف کوئی مقدمہ قائم ہو سکتا ہے بزرگ روحانی سے وابستہ توقعات پوری نہ ہو سکیں گی، گھریلو سکون حاصل ہو سکے گا۔

سنبلہ:

24اگست تا23ستمبر

شریک حیات اور سسرال والوں کو راضی رکھنے کی کوشش کیجئے اسی میں آپ کا فائدہ ہے، کاروبار وسعت اختیار کر سکتا ہے، اپنے اخراجات کم کرکے کچھ نہ کچھ بچاتے رہئے تاکہ برے وقت یہ بچت آپ کے کام آ سکے۔

میزان:

24ستمبر تا23اکتوبر

بزرگان روحانی کی خدمت کر لیں اس کا آپ کو بہتر صلہ ملے گا، رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہو سکتے ہیں، بسلسلہ تعلیم شاندار کامیابی حاصل ہو سکے گی۔

عقرب:

24اکتوبر تا22نومبر

جذباتیت کے دائرے سے باہر نکل آیئے ورنہ آپ کے کسی غلط فیصلے کی وجہ سے پورا گھر بلکہ خاندان متاثر ہو سکتا ہے، کوئی مخالف آپ کے خلاف سازش کر سکتا ہے، محتاط رہ کر وقت گزاریں۔

قوس:

23نومبر تا22دسمبر

اگر آپ کو کسی مشترکہ کاروبار میں شمولیت کا چانس ملے تو ضرور استفادہ کریں، بزرگان روحانی سے توقع کے مطابق روحانی فیض حاصل ہو سکے گا، گھریلو ماحول قدرے بہتر رہے گا۔

جدی:

23دسمبر تا20جنوری

آپ بعض اہم معاملات میں منشاء کے مطابق کامیابی حاصل نہ کر پائیں گے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہیں، اس طرح زیادہ نقصان ہو گا۔

دلو:

21جنوری تا19فروری

گھریلو زندگی کو خوشگوار بنانے کے سلسلے میں یہ عرصہ آپ کے لئے بہت ہی اہم ثابت ہو سکتا ہے، غیر شادی شدہ حضرات کا رشتہ بھی طے پا سکتا ہے۔

حوت:

20 فروری تا 20 مارچ

جائیداد کے الجھے ہوئے مسائل حل ہو سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کہ آپ کو مطلوبہ مکان یا پلاٹ مل جائے، صحت جسمانی گاہے بگاہے خراب ہو سکتی ہے، علاج کی جانب سے غفلت نہ برتیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں