اینڈرائیڈ فونز مزید محفوظ بنانے کا دعویٰ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
android phone claim

کیا آپ اینڈرائیڈ اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں ؟ تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب خطرناک میل ویئر انسٹال ہونے کا امکان بہت کم رہ گیا ہے۔

یہ بات گوگل نے اپنی سالانہ سیکیورٹی رپورٹ میں کہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گوگل پلے اسٹور سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے اپلیکشنز کو ڈاﺅن لوڈ کرنے کا عمل گزشتہ ایک سال کے دوران بہت زیادہ محفوظ بنادیا گیا ہے۔ گوگل کے مطابق 2015 میں نقصان دہ ایپس کو پلے اسٹور سے نکالا گیا ہے تاکہ صارفین کی ڈیوائسز کو تحفظ دیا جاسکے۔ گوگل اب 6 ارب ایپس اور 400 ملین ڈیوائسز کو روزانہ اسکین کرتا ہے تاکہ نقصان دہ میل ویئر کو تلاش کیا جاسکے جبکہ مشین لرننگ الگورتھم کو بھی بہتر بنایا گیا ہے جو ممکنہ خطرناک ایپس کی نشاندہی کرتا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ ان تبدیلیوں سے اینڈرائیڈ صارفین اب بہت زیادہ محفوظ ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ' مجموعی طور پر گزشتہ سال گوگل پلے اسٹور سے 0.15 فیصد سے بھی کم ڈیوائسز پر خطرناک ایپس انسٹال ہوئیں'۔ اسی طرح گوگل پلے اسٹور سے اب کسی خطرناک ایپ کو ڈاﺅن لوڈ کرنے کا امکان 40 فیصد تک کم ہوگیا ہے جبکہ ایسے سافٹ ویئر کے انسٹال ہونے کے امکانات بھی 40 فیصد کم ہوئے ہیں جو صارفین کا ڈیٹا چوری کرتا ہے جبکہ اسپائی ویئر ڈاﺅن لوڈ ہونے کا خطرہ 60 فیصد کم ہوگیا ہے۔ ماضی میں گوگل کو ایپس کی سیکیورٹی کے حوالے سے مسائل کا سامنا رہا ہے اور 2013 میں وہاں متعدد میل ویئر سے متاثرہ ایپس کودریافت کیا گیا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں