وہ 5 طریقے جن پر عمل کرکے آپ سوتے ہوئے بھی وزن کم کرلیں گے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
weight reduce weight

 کم نیندلینے سے جہاں جسم پر دیگر منفی اثرات پڑتے ہیں وہیں وزن بھی بڑھا جاتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ 8گھنٹے سے کم نیند کی وجہ سے معدے میں موجود وزن کنٹرول کرنے والے جراثیم متاثر ہوتے ہیں اور ہمارا پیٹ باہرآنے لگتا ہے۔

اگر یہ جراثیم مناسب مقدار میں پرورش پاتے رہیں توہمارا جسم نیند میں بھی کام کرتا ہے اور وزن کو کنٹر و ل میں رکھتاہے،آئیے آپ کو ان کی مناسب نشوونما اوروزن کم کرنے کے بارے میںمفید مشورے دیتے ہیں۔
رات کو وزن اٹھائیں
انٹرنیشنل جرنل آف سپورٹس نیوٹریشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیاہے کہ رات کو وزن اٹھانے سے میٹابولزم تیز کام کرتا ہے اور وزن کنٹرول ہوتا ہے۔
پروٹین کی مقدار بڑھا دیں
کھانے میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار کم اور پروٹین کی مقدار زیادہ کردیں کہ اس طرح معدے کو آرام ملے گا اور وزن کم ہوگا۔
ٹھنڈے پانی سے نہائیں
ماہرین کاکہنا ہے کہ ٹھنڈے پانی سے نہانے سے زیادہ کیلوریز استعمال ہوتی ہیں اور وزن کم ہوتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے کندھوں اورگردن کے مسلز میں زیادہ چربی ہوتی ہے جو کہ ٹھنڈے پانی میں نہانے سے کم ہوتی ہے۔
مختلف مشروبات استعمال کریں
صرف چائے یا کافی پر ہی اکتفا نہ کریں بلکہ مشروبات میں سبز چائے کو بھی روزمرہ کا حصہ بنائیں۔امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں بتایا گیا ہے کہ دن میں تین کپ سبز چائے پینے سے رات میں 3.5فیصد کیلوریز زیادہ کم ہوتی ہیں۔
ٹھنڈے کمرے میں سوئیں
نیشنل انسٹیویٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ رات کے وقت 18ڈگری تک کے کمرے میں سونے سے 7فیصد زیادہ کیلوریز خرچ ہوتی ہیں لہذا ٹھنڈے کمرے میں سونے کی عادت ڈالیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں