بچے کی پیدائش کے بعد مردوں کا وزن کیوں بڑھتاہے؟ تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف
  • 1
  • 0

http://tuition.com.pk
weight man child birth

بچے کی پیدائش کے بعد عورتوں کا وزن تو بڑھتا ہی ہے لیکن حال ہی میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پہلے بچے کی پیدائش کے بعد مردوں کی جسم میں بھی تبدیلی آتی ہے اور ان کا وزن بڑھنے لگتا ہے۔

نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی شکاگو کے تحقیق کار ڈاکٹر کریگ گارفیلڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے دو دہائیوں تک 10ہزار مردوں کا مطالعہ کیا اوریہ بات سامنے آئی کہ جن لوگوں کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ان کے وزن میں صرف ایک سال کے اندر ہی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ان کا کہنا ہے کہ ایک چھ فٹ کے مرد کے وزن میں ایک سال میں دو کلوگرام اضافہ ہوا۔وزن میں اضافے کی وجہ سے انہیں کینسر اور ذیابیطس جیسے مسائل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جو لوگ باپ بنے ان کے باڈی ماس انڈیکس (BMI)میں 2.6فیصد اضافہ ہوااور جو اپنے بچوں کے ساتھ نہ رہتے تھے کے BMIمیں دو فیصد اضافہ ہوا۔ڈاکٹرکریگ کاکہناہے کہ جب آپ پر نئی ذمہ داری آتی ہے تو آپ کے پاس اپنی صحت کا خیال رکھنے کا وقت نہیں ہوتا اور آپ کی فیملی آپ کے لئے اہم ہوتا ہے جس کی وجہ سے وزن کابڑھنا عام ہوجاتا ہے۔اسی طرح والد کی یہ عادت بھی بن جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کا بچا ہوا کھانا بھی کھانے لگتے ہیں جس کی وجہ سے خوارک میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جن مردوں کے بچے نہ تھے انکے وزن میں 1.4پاو¿نڈ وزن کمی ہوئی

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں