لہسن اور شہد کے ذریعے وزن کم کرنے کا قدرتی طریقہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
weight loss garlic honey

 لہسن سے آپ اپنے کھانے کو ہر روز پرلطف بناتے ہوں گے اور یقینا شہد کے فوائد سے بھی خوب آگاہ ہوں گے، مگر ان دونوں نعمتوں کو ملا کر استعمال کرنے سے کیسے حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں یہ غالباً آپ کے علم میں نہیں ہو گا۔

 ماہرین غذائیات کی آراءکی روشنی میں لہسن اور شہد کو ملا کر کھانے کے درجنوں ایسے فوائد بتائے گئے ہیں کہ جنہیں جان کر یقیناً ہم یہ قدرتی نسخہ فوری استعمال کرنا چاہیں گے۔ وزن میں کمی کی خواہش رکھنے والوں کے لئے تو یہ سادہ سا نسخہ بہت بڑی خوشخبری ہے کیونکہ اس کے استعمال سے جسم کی فالتو چربی کے خاتمے میں حیران کن مدد ملتی ہے۔اس جادوئی نسخے کو تیار کرنے کے لئے لہسن کے ایک جوے کو باریک کاٹ کر ایک چمچ شہد میں مکس کر لیں، یا دوسری صورت میں لہسن کو باریک کوٹ لیں اور اسے ایک چمچ شہد میں اچھی طرح ملا لیں۔ اسے صبح خالی پیٹ کھائیں اور ایک ہفتے تک اس کا استعمال جاری رکھیں۔اس کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ایک جار میں شہد ڈالیں اور اس میں لہسن کے اتنے جوئے ڈال دیں کہ وہ شہد میں مکمل ڈوب جائیں۔ اب انہیں رکھ دیں اور روزانہ اس میں سے ایک جوا نکال کر نہار منہ کھائیں۔اب اگر اس قدرتی نسخے کے فوائد کی بات کی جائے تو یہ بے شمار بھی ہیں اور بے حد اہم بھی۔ یہ نسخہ موٹاپے میں کمی کرتا ہے اور ہمارے جسم سے فاسد مادوں کی صفائی کرتا ہے۔صرف ایک ہفتے کے استعمال سے جلد کی جھریاں ختم ہونے لگتی ہیں۔ اگر آپ کے جسم پر کوئی زخم موجود ہے تو اس کے استعمال سے بہت جلد مندمل ہوجائے گا۔ اگر آپ بیمار ہیں تو جلد صحت یاب ہوں گے اور جسمانی تھکاوٹ کا احساس بآسانی دور ہو جائے گا۔ یہ جگر کو صحت مند بناتا ہے۔ یہ دل کے امراض اور شوگر کے لیے بے حد مفید ہے۔یہ ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک بھی ہے جو آپ کو بیکٹیریا اور وائرس سے لگنے والی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ یہ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو بھی کم کرتا ہے اور اس کے کھانے سے آپ کا وزن بھی کم ہونے لگتا ہے۔ جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوجاتا ہے جس سے ہر قسم کی بیماریوں سے تحفظ ملتا ہے، خاص طور پر موسمیاتی بیماریوں سے تحفظ ملتا ہے۔یہ نسخہ آپ کے دل کو بھی مضبوط کرتا ہے اور نظام دورانِ خون کو بہتر بناتا ہے۔ گلے کی خرابی میں مبتلا افراد کے لئے بھی یہ نسخہ بہت اعلیٰ ہے کیونکہ یہ گلے کی خراش اور سوزش کو کم کرتا ہے۔ اسہال کی بیماری میں بھی اس کا استعمال بہت مفید ہے۔سردیوں کی آمد ہوتے ہی لوگوں کو نزلہ زکام کی بیماری شروع ہوجاتی ہے جس سے بچنے کے لئے یہ نسخہ بہت مفید ہے۔ یہ انفیکشن سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اور ہاں، آپ کے بالوں کی چمک دمک اور جلد کی تروتازگی کے لئے بھی یہ قدرتی نسخہ اپنی مثال آپ ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں